"دریائے رائن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 3:
دریائے رائن [[جرمنی]] کا مشہور [[دریا]] اور آبی گزرگاہ ہے جو [[سوئٹزرلینڈ]] میں [[الپس]] کے پہاڑی سلسلے سے نکلتا ہے اور پہلے [[سوئٹزرلینڈ]] اور پھر [[فرانس]] کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کا روپ دھارتا ہوا [[جرمنی]] میں داخل ہوتا ہے اور بالآخر [[نیدرلینڈز]] سے گزر کر [[بحیرۂ شمال]] میں جا گرتا ہے۔ 1233 کلومیٹر (766 میل) طویل رائن [[یورپ]] کا 12 واں سب سے بڑا دریا ہے۔
 
یہ [[رومی سلطنت]] کے عہد سے [[جہاز رانی]] کے قابل دریا ہے اور تجارت و اشیا کی نقل و حمل کے لیے ایک قابل بھروسہبھروسا ذریعہ رہا ہے۔ یہ جرمنی کا سب سے بڑا دریا ہے جس میں [[دریائے نیکر|نیکر]]، [[دریائے مین|مین]] اور بعد ازاں [[دریائے موزیل|موزیل]] گرتے ہیں۔ دریا کا سالانہ اخراج 2290 مکعب میٹر فی سیکنڈ (81 ہزار مکعب فٹ فی سیکنڈ) ہے جبکہ اس کی اوسط چوڑائی 400 میٹر (1300 فٹ) ہے۔
 
[[سوئٹزرلینڈ]] میں [[بازیل]]، فرانس میں [[اسٹراسبورگ]]، [[جرمنی]] میں [[مین ہائیم]]، [[لڈوگشافن]]، [[مینز]]، [[بون]]، [[کولون]]، [[ڈوسل ڈورف]] اور [[نیدرلینڈز]] میں [[یوتریخت]] اور [[روٹرڈیم]] جیسے بڑے شہر اسی دریا کے کنارے واقع ہیں۔