"صحیفہ (ضد ابہام)" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
±درستی اندرونی ربط/روابط (ٹیگ: القاب) |
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر (ٹیگ: القاب) |
||
سطر 1:
صَحِیْفَۃٌ ج صُحْفٌ اور صحائف۔ پھیلی ہوئی چیز۔ لکھا ہوا [[کاغذ]]۔ ورق،[[کتاب]]، رسالہ، چھوٹی کتاب نیز الہامی کتاب جو اللہ تعالٰی کی طرف سے کسی رسول پر اتاری گئی ہو۔
آسمانی کتابوں میں سب سے قدیم صحیفہ [[ابراہیم (علیہ السلام)]] کا ہے لیکن وہ محفوظ نہیں رہا ہے [[موسیٰ (علیہ السلام)]] کے صحیفے تو ان سے مراد تورات ہے جو اپنی اصل شکل میں توس موجود نہیں ہے البتہ اس کے کچھ اجزاء عہد نامہ عتیق Old Testament کی پانچ کتابوں میں جو پیدائش، خروج، احبار، گنتی، اور استثناء کے نام سے پائی جاتی ہیں دیکھے جا سکتے ہیں۔<ref>تفسیر دعوت قرآن،شمس پیرزادہ،سورۃ الاعلیٰ،آیت19</ref>
[[حسن بصری]] نے کہا، ان ھذالفی الصحف الاولی۔ سے مراد اللہ تعالیٰ کی تمام کتب ہیں۔صحف ابراھیم وموسی۔ سے مراد وہ کتابیں ہیں جو ان پرنازل ہوئیں، ان سے یہ مراد نہیں کہ بعینہ یہی الفاظ ان صحیفوں میں تھے بلکہ مقصود معنی ہے یعنی ان کلام کا معنی ان صحیفوں میں تھا، آجری نے حضرت ابوذر سے روایت نقل کی ہے کہ میں نے عرض کی یارسول اللہ، صحف ابراہیم سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا، وہ سب امثال تھیں اے بادشاہ جس نے تسلط جمایاہوا ہے آزمائش میں مبتلا ہے اور
میں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : یہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے صحیفے کیا ہیں ؟ فرمایا، سب عبرت آموز باتیں تھیں۔ میں تعجب کا اظہار کرتا ہوں اس آدمی پر جو موت کا یقین رکھتا ہے کہ وہ کیسے خوش رہتا ہے، میں تعجب کا اظہار کرتا ہوں اس آدمی پر جوتقدیر پر ایمان رکھتا ہے تو وہ کیسے اس پر مطمئن ہوجاتا ہے، میں متعجب ہوتا ہوں اس آدمی پر جوحساب پریقین رکھتا ہے پھر وہ عمل نہیں کرتا،<ref>تفسیر قرطبی،ابوعبد اللہ قرطبی،سورۃ الاعلیٰ،آیت 18،19</ref>
== حوالہ جات ==
|