"عمومی اضافیت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 1:
{{عمومی اضافیت}}
'''عمومی اضافیت''' {{دیگر نام|انگریزی=General relativity}} (جسے '''عمومی نظریہ اضافت''' بھی کہا جاتا ہے) [[کشش ثقل]] کے بارے میں سنہ 1915ء میں [[آئن سٹائن]] کا جیومیٹری کی بنا پر پیش کیا گیا ایک نظریہ ہے<ref>O'Connor, J.J. and Robertson, E.F. (1996), ''[http://www-history.mcs.st-and.ac.uk/HistTopics/General_relativity.html General relativity]''. ''[http://www-history.mcs.st-and.ac.uk/Indexes/Math_Physics.html Mathematical Physics index]'', [http://www.st-andrews.ac.uk/maths/ School of Mathematics and Statistics], [http://www.st-andrews.ac.uk/ University of St. Andrews], Scotland. Retrieved 2015-02-04.</ref> جسے اب [[جدید طبیعیات]] میں کششِ ثقل کی قابلِ اعتماد وضاحت مانا جاتا ہے۔ عمومی نظریہ اضافت میں آئن سٹائن کے [[اضافیت مخصوصہ|خصوصی نظریہ اضافت]] اور [[نیوٹن کا قانون عالمی ثقالت|نیوٹن کے کششِ ثقل کے قوانین]] کی ایک عمومی توضیح کی جاتی ہے جس کے مطابق کششِ ثقل زمان و مکان یعنی [[زمان و مکان|زمان-مکان]] کی ایک ایسی خصوصیت ہے جو جیومیٹری کے ذریعے بیان کی جاسکتی ہے، خصوصاً زمان-مکان میں گھماؤ (curvature) اس میں موجود [[مادہ]] اور [[اشعاع (طبیعیات)|شعاعوں (فوٹونز)]] کی [[توانائی]] اور [[مومینٹم]] کے ساتھ منسلک ہے۔ اس تعلق کو [[آئنسٹائن میدانی مساواتیں|آئن سٹائن کی میدانی مساوات]] (field equations) میں ظاہر کیا گیا ہے جو کہ چند جزوی تفرقی مساواتوں (partial differential equations) پر مشتمل ہیں۔
 
عمومی نظریہ اضافت کی کچھ پیش گوئیاں [[کلاسیکی طبیعیات]] کی پیش گوئیوں سے بہت مختلف ہیں، خاص طور پر وقت کے گذرنے، خلا کی جیومیٹری، آزادانہ طور پر گرتے ہوئے اجسام کی حرکات اور روشنی کے گذرنے کے بارے میں دونوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ ان کی کچھ مثالیں یہ ہیں، کششِ ثقل کی وجہ سے وقت کی رفتار کم ہوجانا، [[ثقلی عدسہ|کششِ ثقل کا عدسے]] کی طرح کام کرنا، کششِ ثقل کی وجہ سے روشنی کے رنگوں کا سرخی کی طرف مائل ہونا وغیرہ۔