"فن تعمیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

9 بائٹ کا ازالہ ،  3 سال پہلے
م
درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م (bot: removed {{Link FA}}, it is now given by wikidata)
م (درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر)
سکونت / رہائش
building
construction
architecture
architecture (engineering)
architect}}

'''معماری''' ، اور اسکا انگریزی متبادل architecture ، دونوں ہی ایسے الفاظ ہیں جو کہ خاصے وسیع مفہوم میں استعمال کیے جاتے ہیں؛ یعنی ان الفاظ سے مراد عمارت سازی کے عمل یا [[انضباط|انضباط (discipline)]] کی بھی لی جاتی ہے ، عمارت کی ساخت کی بھی لی جاتی ہے ، تعمیرِ عمارت کے [[پیشہ|پیشے]] کی بھی لی جاتی ہے اور کسی عمارت کو تعمیر کرنے والے ([[معمار]]) کے [[فن]] کی بھی لی جاتی ہے۔ مذکورہ بالا مفاہیمِ لفظِ معماری (جو کہ [[مدنی ہندسیات]] سے قریب قریب آجاتے ہیں) کے علاوہ بھی اس لفظ کا استعمال کسی شے کی تصوراتی تشکیل و ساخت پر بھی کیا جاسکتا ہے جیسے؛ ریاضیاتی معماری سے مراد [[سائنس|علم]] [[ریاضی|ریاضیات]] کے ڈھانچے یا نظام کی لی جاتی ہے، اسی طرح [[روح]] کی معماری کرنا سے [[مذہبی]] [[ادب]] میں مراد [[نفس]] کے تزکیے کی لی جاتی ہے جبکہ [[قوم]] کی معماری سے مراد [[سماج|معاشرے]] کی اصلاح و [[ترقی]] کی لی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ کسی جسمانی ساخت پر اس لفظ کا استعمال [[انسان]] کی بنائی ہوئی [[عمارت|عمارات]] تک محدود نہیں بلکہ کسی [[فطرت|قدرتی]] یا [[جغرافیہ|جغرافیائی]] وجود کی تعریف یا اسے بیان کرتے وقت قدرت کی معماری کا لفظ بھی دیکھنے میں آتا ہے۔
== وجۂ تسمیہ ==
معماری کا لفظ [[عربی زبان|عربی]] کے عمر سے ماخوذ ہے جسکےجس کے متعدد معنوں میں سے ایک معنی سکونت اور رہائش یا رہنے کے ہوتے ہیں اسی سے عربی میں عمارۃ بنایا جاتا ہے یعنی وہ جگہ کہ جہاں رہائش اختیار کی جاسکتی ہو اور یہی عمارۃ [[اردو]] کے لفظ عمارت کی اساس ہے کیونکہ اردو میں عربی کی [[تاۓ مدورہ]] کو ت سے تبدیل کر کہ لکھا جاتا ہے۔ اسی عمر سے معمار بنا ہے یعنی وہ شخص کہ جو رہنے کی عمارت کو بناتا ہو اور اسی سے اس بنانے کے عمل کا نام یعنی معماری بھی اخذ کیا جاتا ہے۔

[[زمرہ:معماری طرحبند]]