"منقوشی ابجد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 30:
مصریوں کا رسم الخط ہائروگلفس زیادہ تر اہرام، معبد اور عمارتوں کی دیواروں اور کتبوں پر درج تھا، جبکہ ہیراٹک رسم الخط صرف پیپرس کے کاغذ پر ہی لکھا جاتا تھا۔ مصریوں نے اس رسمِ الخط سے خط لکھنے اور گھریلو حساب کتاب رکھنے کا سلسلہ جاری کیا۔ بادشاہوں اور اعلیٰ حکام نے اپنے کارناموں اور تاریخی واقعات کو قلمبند کرانا شروع کیا۔ تجارت کے زور و شور نے منشیوں اور محرّروں کی قدر و قیمت بڑھا دی۔ جیسے جیسے اس فن کی اہمیت بڑھتی گئی ویسے ویسے اس کی ترویج کے سامان جمع ہوتے گئے۔ ایک طرف درسگاہیں قائم ہوئیں اور دوسری طرف تحریر کے ضروری لوازمات، [[کاغذ]]، [[روشنائی]] ،[[دوات]] اور [[قلم]] فراہم ہوگئے۔
 
تین ہزار 3000 سالہ اُس قدیم دور میں مصر میں بہت سے اہل علم پیدا کیے جن میں شعراء بھی تھے اور سائنسدان بھی، ادبابھی اور واقعہ نگار بھی، فلاسفہ اور مصلحین بھی۔ مگر ان میں سے زیادہ تر افراد کے کارنامے تلف ہوچکے ہیں جو باقی ہیں وہ کتبوں کی شکل میں ہیں یا اہرام کی عمارتوں ، محلوں ، مندروں اور ستونوں پر کندہ ہیں۔ کچھ قبروں سے ”پیپرس“ پر لکھے ہوئے برآمد ہوئے ہیں۔ آج وہ دستاویزاور کندہ تحریریں ان کے کارناموں سے واقفیت حاصل کرنے کا اہم اور اکثر حالتوں میں واحد ذریعہ ہیں۔ اُن سے اگر ایک طرف اُن کے مذہبی عقائد رسم رواج اور سیاسی حالات کا پتہ ملتاہے تو دوسری طرف ان کے علمی کارناموں کا اندازہاندازا ہوتاہے۔ ان میں ہدایت نامے، نسخہ جات کے علاوہ کچھ شاعری سے متعلق ہیں، کچھ ادب ، فلسفہ اور سائنس سے مگر زیادہ حصے مذہبیات اور تاریخی واقعات پر مشتمل ہیں۔
 
[[Image:hiero5.jpg|thumb|میروٹک رسم الخط کے حروف]]