"مُسَرطِن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: منتقلی 36 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q187661 پر موجود ہیں
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 1:
کوئی بھی ایسی [[مادہ (شے)|شۓ]] یا [[مادہ]] یا [[مواد]] جو کہ [[سرطان (عارضہ)|سرطان]] کی پیدائش کا سبب بن سکتی ہو اسکواس کو مسرطن (carcinogen) کہا جاتا ہے، مسرطن کا لفظ سرطان سے بنا ہے یعنی سرطان پیدا کرنے والا یا سرطان والا ، اور یہ ایسے ہی ہے کہ جیسے [[روغن]] سے [[مرغن]] بنایا جاتا ہے یعنی روغن والا۔ یہاں ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ مسرطن اور مطفر میں بنیادی فرق یہ ہے کہ مسرطن اوپر کے بیان کے مطابق کوئی بھی سرطان کا باعث بننے والی شۓ ہوسکتی ہے جبکہ [[مُطَفِّر|مطفر (mutagen)]] صرف اسی شۓ کو کہا جاتا ہے کہ جو [[طَفرَہ|طفرہ (mutation)]] پیدا کرتی ہو۔ یعنی یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ مطفر اصل میں ایسا مسرطن ہوتا ہے کہ جو طفرہ پیدا کر کے سرطان پیدا کرتا ہے، یہاں اس بات کا مدنظر رکھنا ضروری ہے کہ گو مطفر ، مسرطن ہو تو سکتا ہے مگر لازمی نہیں کہ ہمیشہ ایسا ہو یعنی ایسے مطفر (بطور خاص طفرات) بھی ہوتے ہیں کہ جو سرطان پیدا نہیں کرتے۔
 
[[زمرہ:علم الاورام]]