"نیو برنزویک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ←‏جغرافیہ: روڈ آئلینڈ + خودکار درستی املا, typos fixed: تقریبا ← تقریباً using AWB
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 2:
'''نیو برنزوک''' کینیڈا کے تین maritime صوبوں میں سے ایک ہے اور آئینی اعتبار سے واحد صوبہ ہے جہاں سرکاری طور پر فرانسیسی اور انگریزی نافذ العمل زبانیں ہیں۔ صوبے کا دارلخلافہ فریڈیکٹن ہے۔ اعداد و شمار کے ادارے کے مطابق صوبے کی کل آبادی 751527 نفوس ہے۔ ان کی اکثریت انگریزی بولتی ہے اور یہاں فرانسیسی بولنے والے افراد بھی کافی تعداد میں موجود ہیں۔ فرانسیسی بولنے والے افراد کی بھاری اکثریت اکاڈیان قوم سے ہے۔
 
صوبے کا نام جنوبی جرمنی میں واقع شہر برانڈچوگ کا انگریزی ترجمہ ہے۔ یہ شہر برطانیہ کے ہانو ویران بادشاہ جارج سوئمسوم کے آباؤ اجداد کا شہر تھا۔
 
== جغرافیہ ==
سطر 35:
 
== بطور کینیڈین صوبہ ==
نیو برنزوک ان چار اولین صوبوں میں سے ایک ہے جس نے یکم جولائی 1867 کو کنفیڈریشن میں شمولیت اختیار کی۔ چارلوٹی ٹاؤن کانفرنس جو کہ 1864 میں منعقد ہوئی، کے نتیجے میں کنفیڈریشن کی راہ ہموار ہوئی۔ اگرچہ اس کانفرنس کا مقصد میری ٹائم یونین پر بحث کرنی تھی۔ تاہم امریکی خانہ جنگی اور سرحد کے آس پاس آئرلینڈ کے علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے انہیں کنفیڈریشن کی سوجھی۔ سب سے پہلے کینیڈا کے صوبے نے دلچسپی لی۔ اس وقت کینیڈا کا صوبہ بالائی اور زیریں کینیڈا پر مشتمل تھا۔ زیریں کینیڈا بعد میں اونٹاریو اور کیوبیک بنے۔ اس نے میری ٹائم صوبوں سے درخواست کی کہ میٹنگ کے ایجنڈے پر نظر ثانی کی جائے۔ میری ٹائم کے بہت سارے باشندوں کو کنفیڈریشن سے کوئی دلچسپی نہیں کہ انہیں ڈر تھا کہ بڑے قومی اتحاد میں انہیں اپنے مفادات سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ بہت سارے سیاستدان جنہوں نے الحاق کی حمایت کی تھی، اگلے انتخابات میں اپنی نشستیں ہار گئے۔ تاہم آہستہ آہستہ کنفیڈریشن کی حمایت بڑھتی گئی۔
 
کنفیڈریشن کے بعد کنفیڈریشن کے مخالفین کے خدشات درست ثابت ہوئے۔ نئی قومی پالیسیاں اور تجارتی رکاوٹیں اختیار کی گئیں۔ اس طرح میری ٹائم صوبوں اور نیو انگلینڈ کے درمیان تاریخی تجارتی تعلقات معطل ہو گئے۔ نیو برنزوک میں یہ صورتحال بدتر ہوگئی جب 1877 میں سینٹ جان میں عظیم آتشزدگی ہوئی اور پھر لکڑی والی جہاز رانی کی صنعت خسارے کا شکار ہونے لگی۔ ہنرمندوں کو کینیڈا کے دیگر علاقوں امریکہ میں روزگار کی تلاش میں نکلنا پڑا۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ترقی ہوئی اور بہت سارے ٹیکسٹائل ملیں بنیں اور جنگلات سے متعلقہ آرے کی ملیں بند ہوگئیں اور ان کی جگہ درختوں کے گودے یعنی پلپ اور کاغذ کی فیکٹریوں نے لے لی۔ مونکٹن علاقے میں ریلوے کی وجہ سے معیشت میں بہتری آئی۔ تاہم صوبے بھر میں بے روزگاری اپنے عروج پر رہی۔ عظیم مندی سے ایک اور مصیبت کھڑی ہو گئی۔ دو اہم خاندان یعنی ارونگز اور مکینز اس صورتحال میں ابھرے اور انہوں نے ترقی پسندی اختیار کی۔ انہوں نے صوبے کی معیشت کو سنبھالا خصوصاً جنگلات، فوڈ پروسیسنگ اور توانائی کے شعبوں میں بہت کام کیا۔
سطر 43:
 
== نسلیں ==
نیو برنزوک کی قدیم نسلوں میں میکماک اور وولاستوکیاک شامل ہیں۔ اولین یورپین آباد کار جو کہ اکاڈین تھے آج عظیم انخلا کی نشانی ہیں۔ اس عظیم انخلا کے دوران کئی ہزار فرانسیسی باشندوں کو شمالی امریکہ، برطانیہ اور فرانس دھکیل دیا گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے فرانسیسی اور انڈین جنگ کے دوران کنگ جارج سوئمسوم کی حمایت کا حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا۔ امریکی اکاڈین جو لوئیزیانا بھیجے گئے تھے، کاجون کہلاتے ہیں۔
 
انگریز کینیڈین آبادی کی اکثریت جو نیو برنزوک میں آباد ہیں، امریکی انقلاب کے دوران ادھر منتقل ہونے والے وفاداروں کی اولاد ہیں۔ اس بات کو صوبے کے موٹو میں ایسے بتایا گیا ہے Spem reduxit یعنی امید بحال ہو گئی۔ یہاں آئرش نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود ہے جو سینٹ جان اور میرامچی وادی میں رہتے ہیں۔ سکاٹش النسل لوگ صوبے بھر میں بکھرے ہوئے ہیں۔ ان کی زیادہ تر تعداد میرامچی اور کیمپ بلٹن میں رہتی ہے۔
سطر 86:
نیو برنزوک یک ایوانی مقننہ رکھتی ہے جس کے 55 اراکین ہوتے ہیں۔ ہر پانچ سال بعد انتخابات ہوتے ہیں تاہم لیفٹیننٹ گورنر کسی بھی وقت انتخابات کو منعقد کرا سکتا ہے۔ تاہم اس کے لئے اسے پریمئر سے مشورہ کرنا ہوتا ہے۔ پریمئر ایوان میں اکثریتی پارٹی کا رہنما ہوتا ہے۔
 
نیو برنزوک میں دو اہم سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان کے نام لبرل پارٹی اور پروگریسیو کنزرویٹیو پارٹی ہیں۔ 1980 کے اوائل سے 10 فیصد ووٹ لینے والی نیو ڈیمو کریٹک پارٹی کے اس وقت چند ممبران پارلیمان میں موجود ہیں۔ وقتاً فوقتاً کئی جماعتوں کے اراکین منتخب ہوتے ہیں تاہم ان کی موجودگی کی وجہ عوام کی دیگر پارٹیوں سے ناراضگیناراضی ہوتی ہے۔
 
دیگر صوبوں کے برعکس نیو برنزوک کی سیاست کا اپنا ہی مزاج ہے۔ بڑے شہری علاقوں کی غیر موجودگی سے مراد یہ ہے کہ حکومت کو پورے صوبے کے تمام مسائل پر یکساں توجہ دینی ہوتی ہے۔ مزید براں فرانسیسی بولنے والے افراد کی بڑی تعداد کی وجہ سے رائے شماری اہم درجہ رکھتی ہے چاہے حکومت کے پاس مطلوبہ اکثریت کیوں نہ ہو۔ اس لئے نیو برنزوک کی سیاست کے خد و خال وفاقی سطح سے ملتے جلتے ہیں۔
سطر 100:
 
سینٹ جان کینیڈا کی مصروف ترین بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ سینٹ جان شمالی ساحل پر توانائی کا بھی مرکز ہے۔ یہاں کینیڈا کی سب سے بڑی ریفائنری موجود ہے۔ ایک ایل پی جی ٹرمینل بھی شہر میں بنا رہے ہیں اور یہاں تیل اور ایٹمی توانائی کے بجلی گھر بھی شہر کے اندر یا آس پاس موجود ہیں۔ کاروباری، تجارتی اور رہائشی مراکز کی تعمیر نو ہو رہی ہے۔
فریڈریکٹن جو کہ صوبے کا دارلخلافہ ہے، بی ور بروک آرٹ گیلری، یونیورسٹی آف نیو برنزوک اور سینٹ تھامس یونیورسٹی رکھتا ہے۔ کینیڈا کا سب سے بڑا فوجی مرکز اورموکٹو میں ہے جو فریڈریکٹن کا حصہ ہے۔ فریڈریکٹن کی معیشت حکومتی، فوجی اور یونیورسٹیوں کے شعبوں سے وابستہ ہے۔
 
== تعلیم ==
سطر 116:
 
== ثقافت ==
نیو برنزوک کی ابتدائی ثقافت پر مقامی رنگ غالب تھا جو کہ یہاں پہلے سے موجود اقوام نے اپنائی ہوئی تھی۔ یہ لوگ دریاؤں کے کناروں اور سمندر کے ساحل پر آباد تھے۔ 17ویں صدی میں فرانسیسی اور 18ویں صدی میں انگریز آئے۔
 
جیسا کہ آرتھر ڈائل نے 1976 میں اپنے پیپر میں لکھا، یورپ سے آنے والی دونوں اقوام کی ثقافت میں ایک باریک سا خط حد فاصل کا کام دیتا ہے جو مونکٹن کی مشرقی سرحد سے شروع ہو کر سیدھا صوبے کے شمال مغرب تک چلا جاتا ہے۔ فرانسیسی نیو برنزوک یعنی اکاڈیا شمال مغرب میں آباد ہے۔ انگریز نیو برنزوک جنوب مشرق میں موجود ہے۔ ڈائل نے یہ بیان جناب لوئیس جے روبی چاڈ کی اصلاحات کے فوراً بعد دیا تھا۔
سطر 129:
نیو برنزوک میں چار روزنامے ہیں جن میں سے تین انگریزی کے ہیں۔ ان میں سے سب سے بڑی تعداد میں ٹائمز اینڈ ٹرانسکرپٹ 40000 روزانہ کی تعداد میں چھپتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ہفتہ وار اور ماہوار رسالے اور اخبارات چھپتے ہیں جو مقامی سطح پر مقبول ہوتے ہیں۔
 
تینوں انگریزی روزنامے اور ہفتہ واروں کی اکثریت برنزوک نیوز پر بھروسہبھروسا کرتی ہے جو ایک پرائیوٹ شخص جے کے ارونگ کی ملکیت ہے۔
 
کینیڈا کے نشریاتی ادارے کے یہاں کئی دفاتر ہیں جوتاہم اہم انگریزی ٹی وی اور ریڈیو کے سٹیشن فریڈریکٹن میں ہی ہیں۔ سی بی سی کی فرانسیسی سروس مونکٹن سے نشر ہوتی ہے۔