"ٹائم (رسالہ)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 27:
}}
 
رسالہ '''ٹائم''' (تقلیدی پہچان: TIME) ایک ہفتہ وار [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکی]] [[خبری رسالہ]] ہے، جو کہ [[نیویارک شہر]] سے شایع کیا جاتا ہے۔ اِس کی [[3 مارچ]] [[1923ء]] کی پہلی اشاعت کے بعد [[بریٹن ہیڈن]] اور [[ہینری لوس]] اِس رسالے کے پہلے مدیر ہوئے۔ بریٹن ہیڈن کے انتقال کے بعد، عرصہ دراز تک، ہینری لوس اِس رسالے کے اکلوتے مدیر رہے۔ چنانچہ، ہینری لوس کی شخصی سیاسی سوچ اِس رسالے پر غالب رہی۔
 
اِس رسالے کے دیگر بینالاقوامی سلسلے ہیں جیسے کہ [[یورپ]] کے لئے [[لندن]] سے شایع ہونے والا '''ٹائم یورپ''' (ماضی میں اِسے '''ٹائم ایٹلانٹک''' کے نام سے جانا جاتا تھا) اور [[ہانگ کانگ]] سے شایع ہونے والا '''ٹائم ایشیاء''' جو [[پاکستان]] میں بھی فروخت ہوتا ہے، وغیرہ۔
سطر 40:
 
==طرز اشاعت==
رسالہ ٹائم کے اولین صفحے پر عموماً لال رنگ کا حاشیہ پایا جاتا ہے جو کہ اب اِس کی پہچان بن چُکا ہے۔ اِس کے اشاعتی تاریخ میں اِس حاشیے کا رنگ محظ چار بار ہی تبدیل کیا گیا ہے۔ اِس کا رنگ پہلی مرتبہ لال سے سیاہ تب کیا گیا جب [[سانحہ گیارہ ستمبر]] کا واقعہ ہوا۔ دوسری مرتبہ [[28 اپریل]] [[2008ء]] [[یوم ارض]] کے موقع پر حاشیے کو سبز کر دیا گیا۔ تیسری مرتبہ سانحہ گیارہ ستمبر کی دسویں برسی پر اِسے سرمئی رنگ دے دیا گیا۔ اخیر میں اِس کو پھر دوبارہ سرمئی تب کیا گیا جب [[بارک اوباما]] کو [[31 دسمبر]] [[2012ء]] کے شمارے میں ٹائم نے دوسری مرتبہ سالانہ شخصیتِ خاص نامزد کیا۔
 
==خصوصی اشاعیے==
سطر 49:
===صفحۂ اول پر سرخ نشانِ مرگ===
<!-- [[ملف:Time Magazine red X covers.jpg|250px|تصغیر|بائیں|صفحۂ اول پر نشانِ مرگ (دائیں تا بائیں): اسامہ بن لادن، ابو مصعب الزرقاوی، صدام حسین اور ایڈولف ہٹلر]] -->
اپنی تاریخ میں صرف چار بار، ٹائم نے غیر مسلسل ایسے شمارے شایع کیے جن کے اولین صفحے پر دکھائے گئے اشخاص کے چہروں پر ایک سرخ ایکس (x) کا نشان دکھایا گیا۔ اِس نشان کو ٹائم کا نشانِ مرگ بھی کہا جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ یہ نشان [[7 مئی]] [[1945ء]] کو [[ایڈولف ہٹلر]] کے چہرے پر دکھایا گیا۔ 58 سال بعد، [[21 اپریل]] [[2003ء]] کو عراقی آمر کا تختہ الٹنے کے دو ہفتے بعد، [[صدام حسین]] کے چہرے پر دکھایا گیا۔ تیسرا، [[عراق]] میں ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے [[ابو مصعب الزرقاوی]] کے چہرے پر دکھایا گیا۔ آخری [[اسامہ بن لادن]] کے چہرے پر دکھایا گیا جب اُسے [[مئی]] [[2011ء]] میں [[ایبٹ آباد]] میں امریکی خفیہ کاروائیکارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔
 
== حوالہ جات ==