"پرتھوی راج کپور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،  6 سال پہلے
م
درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م (درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر)
کئی خاموش فلموں میں کام کرنے کے بعد پرتھوی راج کپور نے برصغیر کی پہلی بولتی فلم عالم آرا میں بھی کام کیا۔خاموش اور بولتی فلموں کے اس اداکار نے فلمی دنیا میں چند ایسے یادگار کردار ادا کیئے جِنہیں فلمی ناظرین کبھی بھلا ہی نہیں سکتے لیکن پِرتھوی کو فلموں سے زیادہ تھیٹر سے بہت لگاؤ تھا اور اس کے لیے انہوں نے 1944 میں اپنا چلتا پھرتا تھیٹر گروپ قائم کیا جس کا نام ’فن، ملک کی خدمت میں‘ رکھا تھا۔ انیس سو ساٹھ تک یہ گروپ کام کرتا رہا لیکن پھر ان کی صحت نے جواب دیا اور انہوں نے کام چھوڑ دیا۔
 
پرتھوی راج کپور اپنے پرتھوی گروپ کے ساتھ ملک بھر گھومتے تھے۔ سولہ برسوں میں انہوں نے 2662 شوز کیے۔ ان کے ہر ڈرامے میں ایک پیغام ہوتا تھا۔ سنجیدہ سماجی مسائل کو انہوں نے ہمیشہ اہمیت دی۔ اس کا اندازہاندازا ان کے ڈراموں سے لگایا جا سکتا ہے جن میں سماجی مسائل اس دور میں کسانوں کی زبوں حالی، ہندو مسلم تعلقات یا پھر سماج میں دولت کی بڑھتی اہمیت نمایاں ہوتے۔
 
ان کے چند منتخب اور مشہور ڈرامے دیوار، شکنتلا، پٹھان غدار، آہوتی، پیسہ، کسان اور کلاکار ہیں۔