"ڈوئچے ویلے اردو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (2) using AWB
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 19:
|}
 
ڈوئچے ویلے وفاقی جمہوریہ [[جرمنی]] کا بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ہے جو 3مئی 1953ء کو جرمنی کے شہر [[کولون]] میں قائم ہوا۔ یہ ادارہ ٹی وی، ریڈیو اور انٹر نیٹ کے زریعےذریعے پوری دنیا میں تیس مختلف زبانوں میں اپنے ناظرین، سامعین اور انٹر نیٹ صارفین کے لئے عالمی حالات و واقعات کی مفصل کوریج فراہم کرتا ہے۔ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نشریات کا آغاز 14 اگست 1964ء کو ہوا تھا جب روزانہ مختصر دورانیہ کی صرف ایک مجلس پیش کی جاتی تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب ایک زبان کے طور پر [[اردو]] کی عالمی اہمیت میں بھی اضافہ ہوتا گیا اور [[پاکستان]] کی جغرافیائی اور سیاسی حیثیت بھی زیادہ سے زیادہ اہم ہوتی گئی تو نتیجے میں ڈوئچے ویلے کی اردو سروس کی نشریات کے دورانیہ میں بھی مسلسل اضافہ کیا گیا۔ اس ضمن میں ڈوئچے ویلے نے اپنی اردو ویب سائٹ کو ایک جامع انداز میں لانچ کرتے ہوئے دنیا بھر، خاص کر جنوبی ایشیا، جرمنی اور یورپ کے بارے میں اپنے آن لائن صارفین کو مہیا کی جانے والی خبروں، رپورٹوں اور معلومات میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا اور ساتھ ہی خبروں اور حالاتِ حاضرہ کی پوڈ کاسٹنگ بھی شروع کر دی۔ ڈوئچے ویلے کی اردو ویب سائٹ کے صارفین میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ یورپی اور شمالی امریکی بر اعظموں میں موجود جنوبی ایشیائی تارکین وطن کی کثیر تعداد شامل ہے۔
 
== اردو مجلس کے پروگرام ==