"گنی (خطہ)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 1:
'''گنی''' اس خطے کا روایتی نام ہے جو [[افریقہ]] میں [[خلیج گنی]] کے ساتھ ساتھ واقع ہے۔ یہ شمال میں جنگلی علاقوں سے شروع ہوکر [[ساحل]] کے علاقوں پر ختم ہوتا ہے۔
 
تاریخی طور پر یہ پہلا علاقہ ہے جہاں سے [[یورپ]] سے تجارت شروع ہوئی۔ [[ہاتھی دانت]]، [[سونا|سونے]] اور [[غلام|غلاموں]] کی تجارت نے اس خطے کو خوشحال بنا دیا۔ 18 ویں اور 19 صدی میں کئی مرکزی سلطنتیں ادھر حکومتی کرتی تھیں۔ حالانکہ یہ ساحل کے علاقوں کی وسیع حکومتوں کے مقابلے میں کافی چھوٹی تھیں لیکن یہاں کثافت آبادی بہت زیادہ تھی اور یہ حکومتیں زیادہ مستحکم اور ترقی یافتہ تھیں۔ اسی لیے جب یورپی قابض قوتوں نے اس علاقے پر قبضہ کرنے کی ٹھانی تو انہوں افریقہ میں سب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا انہی ریاستوں میں کرنا پڑا۔ جس کا اندازہاندازا اس بات سے لگا جاسکتا ہے کہ 19 ویں صدی کے اواخر تک گنی کا بیشتر علاقہ یورپی نو آبادیات میں شامل نہ ہو سکا۔
 
اس خطے کے مزید دو ذیلی حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جنہیں '''زیریں گنی''' اور '''بالائی گنی''' کہا جاتا ہے۔ زیریں گنی افریقہ کے گنجان آباد ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور اس میں [[نائجیریا]]، [[بینن]]، [[ٹوگو]] اور [[گھانا]] کے جنوبی علاقے شامل ہیں۔ بالائی گنی، جو نسبتا{{دوزبر}} کم گنجان آباد ہے، [[کوت داوواغ|آئیوری کوسٹ]] سے [[گنی بساؤ]] تک پھیلا ہوا ہے۔ تاہم [[جمہوریہ گنی]] میں یہ اصطلاح ملک کے ساحلی اور اندرونی علاقوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔