"انجینئری" کے نسخوں کے درمیان فرق

2 بائٹ کا ازالہ ،  5 سال پہلے
م
درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م (clean up, replaced: ← using AWB)
م (درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر)
{{باب|ہندسیات | Nuvola apps kcmsystem.svg | 35}}
'''ہندسیات''' کو انگریزی میں Engineering کہا جاتا ہے اور عربی میں ہندس یا الہندس جبکہ فارسی میں مہندسی کہتے ہیں۔ ہندسیات دراصل روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے فنی مسائل کو حل کرنے کی غرض سے اور زندگی کو سہل اور آسان بناے کی خاطر ، [[سائنس]]ی اور [[طراز (ضدابہام)|طراز]]ی (technical) [[معلومات]] کے نفاذ (application) کو کہتے ہیں ۔ اسکواس کو انگریزی میں Engineering کہا جاتا ہے۔ وہ افراد جو اس کام یا شعبہ علم میں مہارت رکھتے ہیں انکو [[مہندس]] یا Engineers کہا جاتا ہے۔ ایک مہندس ؛ [[سائنس]]، [[طرزیات]] [[ریاضی]] اور [[شمارندکاری|شمارندہ کاری]] کی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے ، اپنی بصیرت و پروازتخیل اور اپنی صلاحیت تخمینہ کاری و تعین کے ذریعہ فنی مسائل کا عملی حل تلاش کرتا ہے۔ مہندسی یا انجینیرنگ کا نتیجہ عام طور پر ایک [[طرح]] (design) یا [[پیداوار]] (production) ہو سکتا ہے (مثلا بجلی کی پیداوار) اور یا پھر ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کسی مفید [[مادہ (شے)|شے]] (object) یا [[عملیت|عمل]] (process) کی کارگذاری (operate) کی جاسکے (مثلا [[وابور|انجن]] جسکیجس کی کارگذاری سے گاڑی چلائی جاسکتی ہے)۔
{{اصطلاح برابر|
ہندسیات <br /> ہندسات <br /> مہندس <br /> [[ہندسہ]] <br /> علم الہندسہ|
}}
== اسلوبیات ==
[[اسلوبیات]] ہندسیات میں سب سے اہم ترین کارگذاری ، ایک [[مہندس]] کی وہ منفرد اور یکتا ذمہ داری ہوتی ہے کہ جس میں وہ کسی [[طرح]] (ڈیزائن) کے لیے امکانات یا [[محدود|محدودات یا محدویت]] (constraints) کی شناخت کرتا ہے اور اسکا خاکہ تیارکرتا ہے، پھر اسکا درست ادراک کرتا ہے اور پھر اس ان امکانات کو طرح یعنی ڈیزائن پر یکجا کرکے کامیاب اور مفید نتیجہ حاصل کرتا ہے۔ محدودیت میں مختلف عوامل شامل ہوتے ہیں ہیں مثلا؛ موجود وسائل، طبعی (یعنی افرادی) اور [[طراز (ضدابہام)|طراز]]ی (technical) کمی، مسقبل کی ضروریات سے مطابقت اور ضرورت پڑنے پر مزید اضافوں کی صلاحیت، لاگت، بازارپذیری (marketability)، پیداواریت (producibility) اور افادیت و کارآمدگی (serviceability) وغیرہ۔ تمام محدودات کا اندازہاندازا کرلینے کے بعد مہندس ، [[تخصیص|تخصیصات]] (specifications) کو حدود سے قریب تر کرتا ہے تاکہ مقصد کا حصول یا نتیجہ (کوئی طرح بندی یعنی ڈیزائنگ یا کوئی پیداوار یا پروڈکٹ) ، اخذ کردہ اندازوں سے قریب تر حاصل کیا جاسکے۔ آسان الفاظ میں اسکواس کو یوں کہ سکتے ہیں کہ تخصیصات یعنی وہ خصوصیات جو کہ بنائی جانے والی شے یا پیداوار میں مطلوب ہوں انکو حقیقت پسندی سے موجود وسائل کے مطابق ڈھالا جاۓ اور محدودات (کوئی چیز بنانے کے لیے موجودہ وسائل یا امکانات) کو ممکنہ حد تک بہتر کرکہ تخصیصات کے حصول کے لیے موزوں تر بنایا جاۓ۔
=== مسائل سلجھانا ===
ایک مہندس اپنی [[سائنس]] و [[ریاضی]] کی معلومات اور اپنے [[تجربی معلومات|موزوں تجربے]] کی مدد سے کسی بھی درپیش مسئلہ کا حل تلاش کرتا ہے یا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر ہندسیات میں کسی مسئلہ کا ایک موزوں [[ریاضیاتی نمونہ]] تیار کرلیا جاۓ تو نہ صرف یہ کہ اس مسلے کی تحلیل اور تجزیہ کاری (بعض اوقات کامل اور قطعی حد تک) کی جاسکتی ہے بلکہ ممکنہ حل کو آزما کر اسکی استعداد کا بھی اندازہاندازا کرا جاسکتا ہے۔
 
عموما کسی مسلے کے ایک سے زائد حل نظر آتے ہیں ، ایسی صورت میں مہندس مختلف [[طرحی انتخاب|طرحی انتخابات]] میں سے ہر ایک کا تچزیہ اور تخمینہ کر کے اندازہاندازا لگاتا ہے کہ کونسی طرح یا ڈیزائن مطلوبہ اختصاصات کے قریب تر ہے اور اسی کا انتخاب کرلیا جاتا ہے۔ ہندسیات میں ، بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے سے قبل اس بات کا اندازہاندازا لگا لیا جاتا ہے کہ منتخب کردہ طرح یا ڈیزائن سے مطلوبہ اختصاصات حاصل ہونے کی کتنی توقع کی جاسکتی ہے۔ اور اس مقصد کے لیے جن [[طراز (ضدابہام)|طرازوں]] (techniques) کی مدد لی جاتی ہے ان میں ؛ [[قسم اولیہ]] (prototype) ، [[میقاسی نمونہ|میقاسی نمونوں]] (scale models) ، [[تشبیہ]] (simulations) ، [[اختبار تخریب|تخریبی آزمائشیں]] (destructive tests) ، [[اختبار عدم تخریب|غیرتخریبی آزمائشیں]] (nondestructive tests) ، اور [[اختبار تناؤ|تناؤ کی آزمائش]] (stress test) وغیرہ شامل ہیں۔
 
ان آزمائشوں یا [[اختبار]]ات سے اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ بنائی جانے والی چیز یا پیداوار ممکنہ حد تک توقعات سے کے مطابق نتیجہ دے۔ ہندسیات کے ان تمام مراحل کے دوران اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے ہے کہ پیداوار یا بنائی جانے والی شے ، ماحول کے لیے خطرات نہ پیدا کرتی ہوئے نتائج مہیا کرے ، اس مقصد کے لیے [[حفاظتی عوامل]] (factor of safety) کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے، اور اسی حفاظتی عامل کی وجوہات کے باعث اکثر پیداور پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔
=== شمارندہکمپیوٹر اور ہندسیات ===
دیگر تمام شعبہ ہاۓ علم مثلا [[سائنس]] اور [[طرزیات]] (technology) کی طرح ، ہندسیات میں بھی [[شمارِندہ|شمارندے]] اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انکی مدد سے بناۓ جانے والے اعدادی و ریاضیاتی طریقہ کار اور تشبیہات (simulations) کے ذریعہ آج ایک پیداوار یا طرح (ڈیزائن) کی کارکردگی کے بارے میں ماضی کی نسبت زیادہ صحت کے ساتھ پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔