"کوآلا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 41:
کوآلا عموما٘ رات کے وقت متحرک رہتے ہیں۔ یہ درختوں پر رہتے ہیں اور عام طور پر زمین پر اترنا پسند نہیں کرتے۔ یہ عام طور پر پتے کھا کر گذارا کرتے ہیں اور خاص طور پر گوند کے [[درخت]] کے پتے یہ نہایت رغبت سے کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ درختوں کی چھال اور [[پھل]] بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ زیادہ تر درختوں پر ہی رہتے ہیں اور اپنی پانی کی ضروریات عموما٘ پتوں میں موجود پانی سے پورا کر لیتے ہیں۔ <br />
کوآلا عادتا٘ تنہا پسند ہوتے ہیں لیکن پھر بھی ان کی عام زندگی میں دوسرے قریبی کوآلا سے رابطہ رکھنا ضروری سمجھتے ہیں۔ یہ رابطہ جسمانی اور صوتی دونوں صورتوں میں ہو سکتا ہے۔<br />
کوآلا کی افزائش نسل بارے یہ معلومات ہیں کہ 35 دن کے حمل کے بعد پیدا ہونے والا کوآلا کی جسامت صرف ایک [[پور|انچ]] کا چوتھائی ہوتا ہے اور پیدائش کے وقت اس کے کان، آنکھیں اور بال نہیں ہوتے۔ یہ پیدائش کے فورا٘ بعد اپنی ماں کے پیٹ پر موجود تھیلی میں گھس جاتا ہے اور وہیں سے یہ خوراک حاصل کرتا ہے۔ 12 مہینے یہ نومولود اپنی ماں کے پیٹ پر تھیلی میں گذارتا ہے اور اس کے بعد اسے [[دودھ]] کی ضرورت نہیں رہتی۔ عام طور پر مادر کوآلا ان بارہ مہینوں کے دوران دوسرے کوآلا کے لیے عمل تولید سے نہیں گذرتی۔ نوعمر کوآلا عام طور پر اپنی ماں سے اٹھارہ ماہ کی عمر میں علیحدہعلاحدہ ہوتے ہیں لیکن اگر مادر کوآلا دوسرے کوآلا کی افزائش نہ کرے تو بچے تین سال تک ماں کے ساتھ ہی موجود رہتے ہیں۔کوئی بھی کوآلا 2 سال کی عمر میں بلوغت کو پہنچ جاتا ہے لیکن [[افزائش نسل]] کا عمل عام طور پر 4 سال کی عمر کے بعد ہی شروع کرتا ہے۔
== متفرق معلومات ==
کوآلا حالیہ دور میں بقائی خطرے سے دوچار جانور کی قسم سمجھی جانے لگے ہیں۔ ان کی بقا کے خطرے سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کی رہائشی [[جنگلات]] ناپید ہوتے جارہے ہیں اور کئی مقامات پر صرف چند ہی کوآلا باقی بچ رہے ہیں۔ لیکن یہ بھی معلومات ہیں کہ بعض جگہیں جیسے جزیرہ فرانسیسی میں بہت زیادہ کوآلا کی آبادی موجود ہے لیکن ان کی بقا اس لیے خطرے میں ہے کہ جنگلات میں دستیاب خوراک یعنی پتے اور پھل وغیرہ دن بدن کم ہوتے جارہے ہیں۔ درختوں کی کٹائی کی وجہ سے انھیں رہائش برقرار رکھنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ <ref name=age/> کوآلا کی ان علاقوں میں بڑھتی آبادی کی وجہ سے یہ پہلو بھی اجاگر ہو رہا ہے کہ ان کی خوراکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درختوں کی کٹائی پر پابندی لگائی گئی تھی مگر اسی خوراکی ضرورت کے بڑھنے کی وجہ سے متعلقہ درختوں کی قسم، یعنی گوند کے درخت یہاں ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ بہرحال، ایک تحقیقی رپورٹ میں یہ بات دیکھی گئی ہے کہ پچھلے بیس سال میں آسٹریلیا میں کوآلا کی آبادی میں بے انتہا کمی واقع ہوئی ہے اور ان کے رہائشی علاقوں میں سے 1800 سے زائد مقامات اب رہائش کے قابل نہ رہنے کے سبب تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ آسٹریلیا کی فاؤنڈیشن برائے کوآلا نے کی تھی جس کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کرہ ارض پر صرف 50000 کوآلا باقی بچ گئے ہیں۔ <ref name="age">{{cite news|title=صرف پچاس ہزار کوآلا باقی|last=مورٹن|first=آدم|date=نومبر 10, 2009ء|publisher=[[دی ایج]] |pages=4|language=انگریزی|accessdate=2009-12-01}}</ref>