حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 265:
اور بھائی یہاں آنے کی بابت کیا عرض کروں کہ یہاں تو لوگ اب تک ہمزہ، ی اور الف کے استعمال پر دلائل کے انبار لگا کر اپنی توانائیاں برباد کررہے ہیں۔ میرے خیال میں ہر سینئر آدمی سےانسان کو سیکھنا چاہئے اور سمرقندی صاحب ایک ایسے انسان ہیں کہ ان سے سیکھا جائےنہ کہ ایک معمولی سے مسئلہ میں الجھ کر عجیب عجیب قسم کی باتیں کی جائیں۔ سوال یہ ہے کہ اردو وکی پر کون ہے جو مذہب، سیاست اور تاریخ پر ان کی طرح گہری نظر رکھتا ہے۔ یقینا کچھ ساتھی ہیں جو اپنی اپنی فیلڈ میں بہترین کھلاڑی ہیں جیسا کہ اردو ٹیکسٹ صاحب، و دیگر۔ اگر ہم ان لوگوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنگ کریں گے تو پھر ہوگئی اردو کی خدمت۔ امید ہے آپ میری گزارشات کا برا نہیں مانیں گے۔
انشاء آپ سے تفصیلی بات ہوگی۔ والسلام
--[[صارف:Ubaidmughal|Ubaidmughal]] 23:19, 12 ستمبر 2009 (UTC)