"تعبیروراثہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
تعبیر وراثہ یا gene expression سے مراد [[خلیہ|خلیات]] میں جاری ہونے والا ایک ایسا عمل ہے کہ جس کے زریعے خلیے میں موجود [[وراثہ|وراثے یا جینز]] اپنی تعبیر دکھاتے ہیں یا دوسرے الفاظ میں یوں کہ لیں کے اپنے فعل یا کام کا اظہار کرتے ہیں۔ ایک خلیے میں موجود کل وراثوں یا جینز (جو کہ [[ڈی این اے]] پر مشتمل ہوتے ہیں) کو اس جاندار کا [[موراثہ|موراثہ (genome)]] کہا جاتا ہے۔ اور اسطرح ایک موراثے میں ہزاروں تک جینز ہوسکتی ہیں ، مثلا انسانی موراثہ میں 30 ہزار سے زائد وارثے پاۓ جاتے ہیں۔ ان 30 ہزار سے زائد genes یا [[وراثہ|وراثوں]] میں سے صرف وہ جینز متحرک ہوکر کام کررہی ہوتی ہیں جنکی اس وقت اس خلیے کو ضرورت ہوتی ہے اور باقی ماندہ تمام وراثے یا جینز حالت سکون میں ہوتے ہیں یا یوں کہ لیں کہ خاموش ہوتے ہیں۔ اس وضاحت کے بعد اب تعبیر کی ایک اور انداز میں تعریف ایسے بھی کی جاسکتی ہے کہ [[موراثہ|موراثہ (genome)]] یا سادہ الفاظ میں کل [[ڈی این اے]] میں موجود [[حیات]]یاتی [[معلومات]] کو [[حیات]] کے لیۓ لازمی افعال کی انجام دہی کی خاطر [[خلیہ|خلیات]] ان کو ایک منظم طریقے سے حاصل کرکے ان پر عمل درآمد کرتے ہیں، اور ڈی این اے سے معلومات نکالنے کا یہ منظم طریقہ [[اظہار|اظہار وراثہ (gene expression)]] پر انحصار کرتا ہے ، یعنی جسکی ضرورت ہو صرف اسی سے کام لیا جاتا ہے۔
{{بالائی}}
 
تعبیر وراثہ یا Gene expression سے مراد کسی مخصوص جین کا اظہار اور اسکا زندگی پر اثرانداز ہونا لی جاتی ہے۔ [[ڈی این اے]] میں موجود [[وراثہ|وراثے]] یا genes دراصل اپنے اندر [[رمز|رموز]] (Codes) رکھتے ہیں۔ ایک رمز چار قاعدوں [[مُتَوالِيَہ|(A G C U)]] میں سے کسی تین [[قاعدہ|قاعدوں]] پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ کسی مخصوص [[امینو ایسڈ]] کی شناخت کرتا ہے اور ان امینو ایسڈ کے زریعے [[لحمیاتی تالیف|لحمیات کی تالیف]] (synthesis) کرتا ہے مثال کے طور پر CAG گلوٹامین اور ACA تھریونین کی شناخت کرتا ہے اسطرح کل 64 اقسام کے [[رمز|رموز]] (کوڈز) [[ڈی این اے]] میں پاۓ جاتے ہیں ([[لحمیات]] یعنی پروٹین دراصل امینو ایسڈ سے بننے والے [[مکثورہ]] سالمات یا polymer molecules ہوتے ہیں)