"کیل (پیمائش)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
کیل کے معنی [[غلہ]] نا پنے کے ہیں پیمائش کی ایک اصطلاح کیل(پیمانہ )ہے ۔(وہ چیز جسے پیمانے سے ماپا جاتاہے) ایک خاص پیمانے کوبھر کر دینے والی مقداریا اس مقدار کے برابروزن کو کیل یا [[مکیل]] کہا جاتا ہے <br />
اندازا شرعی جو معتبر ہے دو قسم کاہے: کیل یعنی ناپ اور وزن بمعنی تول خاص طور پر خشک اشیاء ہر قسم کے دانے ،غلے اور دالوں کے پیمانے کیلئے اصطلاح استعمال کیل ہوتی ہے گیہوں، جَو، [[کھجور]]، نمک، جن کاکیلی ہوناثابت (جن اشیاء کے کیل (ماپ )کے ساتھ فروخت ہونا ثابت )ہے <br />
== کیل اور وزن میں فرق ==
کیل اور وزن میں فرق یہ ہےکہ کیل کے ذریعہ بہ حیثیت [[حجم]] کسی چیز کی مقدارمعلوم کی جاتی ہےاور وزن کے ذریعہ بحیثیت [[ثقل]](بوجھ) کسی چیز کی مقدار معلوم کی جاتی ہے<ref> موسوعہ فقہیہ ،جلد35 صفحہ 210، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا</ref>
اس کے دیگرمعانی یہ ہیں پیمانہ، صحیح پیمانہ، آزمودہ، منضبط اور مستند سرکاری پیمانہ(یا وزن )۔اس معنی میں [[مصر]] کے بلّوری اوزان(مثلاً درہم کیل)اور اورق بردی میں بطور کیل الدیموس ملتی ہے(کیل الدموس غلے کا مشہور سرکاری پیمانہ جسے ٹیکس لگانے کیلئے عام طور پر استعمال کیا جاتا تھا جو قنقل سے بالکل مختلف ہےجو مقامی پیمانہ ہے) <ref>دائرہ معارف اسلامیہ جلد17 صفحہ 513،جامعہ پنجاب لاہور</ref>
== حوالہ جات ==