"پارتھینون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ریاستہائے متحدہ امریکہ + خودکار درستی املا using AWB
سطر 1:
[[ملف:Ac.parthenon5.jpg|thumb|مغرب کی سمت سے پارتھینون کا منظر]]
 
'''پارتھینون''' یونانی دیوی [[ایتھنے|ایتھنا]] کا مندر ہے جسے موجودہ [[یونان|یونانی]] دارالحکومت [[ایتھنز]] کے مشہور زمانہ [[ایکروپولس]] میں 5 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا۔ یہ قدیم یونان کی عمارات میں سب سے زیادہ بہتر حالت میں ہے۔ اس میں موجود بت یونانی آرٹ کے عروج کی داستانیں بیان کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ سیاحوں کو اپنی جانب کھینچنے والے یونانی آثار قدیمہ پارتھینون قدیم یونان اور ایتھنز کی [[جمہوریت|جمہوریہ]] کی علامت اور دنیا کی عظیم ثقافتی یادگاروں میں سے ایک ہے۔ یونانی وزارت ثقافت اس کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
 
قدیم پارتھینون 480 قبل مسیح میں فارسیوں کے حملے میں تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد موجودہ پارتھینون کو اس قدیم مندر کی جگہ تعمیر کیا گیا۔ تمام قدیم یونانی مندروں کی طرح پارتھینون بھی خزانے کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ چھٹی صدی عیسوی میں پارتھینون [[عیسائی]] گرجے میں تبدیل کر دیا گیا۔ 1460ء کے اوائل میں [[سلطنت عثمانیہ|عثمانیوں]] کے ہاتھوں ایتھنز اور یونان کی فتح کے بعد اسے [[مسجد]] میں تبدیل کر دیا گیا۔ [[28 ستمبر]] [[1687ء]] کو عثمانیوں کے اسلحہ خانے میں دھماکے سے پارتھینون کو شدید نقصان پہنچا۔ [[1806ء]] میں [[تھامس بروس]] عثمانیوں کی اجازت سے بچنے والے مجسموں کو اپنے ساتھ لے گیا۔ یہ مجسمے [[1816ء]] میں [[برٹش میوزیم]]، [[لندن]] کو فروخت کر دیے گئے جہاں یہ آج بھی موجود ہیں۔ یونانی حکومت اس مجسموں کی یونان واپسی کا مطالبہ کرتی رہی ہے تاہم ابھی تک اسے کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
 
عثمانیوں کے دور میں اس عمارت میں ایک [[مینار]] بھی شامل کیا گیا تھا اور 17 ویں صدی کے یورپی سیاحوں نے بھی اپنی کتابوں میں ذکر کیا ہے کہ عثمانیوں نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پارتھینون سمیت کسی بھی آثار قدیمہ کو نقصان نہیں پہنچایا اور یہ بالکل بہترین حالت میں ہیں۔
 
[[ملف:Parthenon.at.Nashville.Tenenssee.01.jpg|thumb|امریکہ میں قائم پارتھینون کی نقل]]
 
[[1975ء]] میں یونانی حکومت نے [[یورپی اتحاد|یورپی یونین]] کے مالی و تکنیکی تعاون سے پارتھینون اور [[ایکروپولس]] کی دیگر عمارات کی بحالی کے منصوبے کا آغاز کیا۔
 
ا{{زیر}}س وقت ایتھنز کے آثار قدیمہ کو سب سے زیادہ خطرہ [[1960ء]] کی دہائی سے اب تک پھیلنے ہوئے شہر کی آلودگی سے ہے۔ اس کا [[سنگ مرمر]] [[تیزابی بارش]] اور گاڑیوں کی آلودگی سے شدید متاثر ہو رہا ہے۔
 
[[ریاستہائے متحدہ امریکہامریکا]] کی ریاست [[ٹینیسی]] کے شہر [[نیشویل]] میں اصل پارتھینون کی طرح کی ایک عمارت بنائی گئی ہے۔ یہ عمارت [[1897ء]] میں تعمیر ہوئی۔
 
== بیرونی روبط ==
سطر 21:
[http://ysma.culture.gr/english/index.html منصوبۂ بحالئ ایکروپولس] یونانی حکومت کی ویب سائٹ
 
[http://whc.unesco.org/en/list/404 یونیسکو عالمی ورثہ-ایکروپولس، ایتھنز]
 
[http://maps.google.com/maps?q=acropolis,+greece&ll=37.971239,23.725609&spn=0.007879,0.009927&t=k&hl=en ایکرو پولس کی گوگل سیارچی تصویر]
 
[http://www.greece-athens.com/place.php?place_id=1 پارتھینون کی تصاویر]