"قصور" کے نسخوں کے درمیان فرق

1 بائٹ کا اضافہ ،  4 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
م (درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر)
 
'''قصور'''
[[صوبہ پنجاب]] [[پاکستان ]] کا ایک قدیم [[ ضلع قصور ]] کا مرکزی شہر اور ضلعی [[دارالحکومت ]]ہے،[[ضلع ]] کا درجہ حاصل کرنے سے پہلے یہ [[لاہور]] کی ایک [[تحصیل ]]تھی،انگریز حکومت نے قصور کو 1867ء میں میونسپلٹی کا درجہ دیا، یکم جولائی 1976 ءکو [[ضلع لاہور]] سے [[تحصیل قصور ]] کو علاحدہعلیحدہ کر کے [[ضلع ]] کادرجہ دے دیاگیا ، جو [[لاہور]] سے[[جنوب]] کی طرف55[[کلومیٹر]] دور واقع ہے، اس کا کل رقبہ 3995 مربع کلومیٹر ہے،سطح سمندر سے اسکی اوسط بلندی 218 میٹر ہے۔
 
قصور کا ماضی شاندار ہے، یہ مذہبی ، ثقافتی اور روحانی روایات کا امین ہے، یہ شہر ہماری ملی تاریخ کا ایک ایسا کردار ہے جس نے اسلامی تہذیب وتمدن اور مسلم ثقافت کی ترقی اور اس کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔قصور کی تاریخ لاہور کے مقابلے میں اتنی پرانی نہیں ہے مگر یہ صدیوں سے لاہورشہر سے منسلک شہر ہے اس لئے [[لاہور]] سے بہت مشابہت رکھتا ہے، لاہور پاکستان کا دل ہے تو قصور اس کی آنکھ ہے۔
 
قصور شہر اپنی مزیدار مٹھائیوں اور مسالے دار مچھلی کی وجہ سے مشہور ہے، کھانے پینے کے حوالے سے قصوریوں کی حسِ ذائقہ نہایت قابلِ رشک ہے،ملک بھر میں قصوری فالودہ کی ایک جداگانہ شناخت ہونے کے ساتھ ساتھ قصوری اندرسا، بھلے پکوڑیاں، اوجڑی اور ناشتے میں دہی قلچہ نہایت مرغوب سمجھے جاتے ہیں۔ ملنساری، زندہ دلی اور محنت یہاں کے لوگوں کے امتیازی اوصاف ہیں۔
102

ترامیم