"قصور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 60:
 
'''قصور'''
[[صوبہ پنجاب]] [[پاکستان ]] کا ایک قدیم [[ ضلع قصور ]] کا مرکزی شہر اور ضلعی [[دارالحکومت ]]ہے،[[ضلع ]] کا درجہ حاصل کرنے سے پہلے یہ [[لاہور]] کی ایک [[تحصیل ]]تھی،انگریز حکومت نے قصور کو 1867ء میں میونسپلٹی کا درجہ دیا، یکم جولائی 1976 ءکو [[ضلع لاہور]] سے [[تحصیل قصور ]] کو علیحدہعلاحدہ کر کے [[ضلع ]] کادرجہ دے دیاگیا ، جو [[لاہور]] سے[[جنوب]] کی طرف55[[کلومیٹر]] دور واقع ہے، اس کا کل رقبہ 3995 مربع کلومیٹر ہے،سطح سمندر سے اسکی اوسط بلندی 218 میٹر ہے۔
 
قصور کا ماضی شاندار ہے، یہ مذہبی ، ثقافتی اور روحانی روایات کا امین ہے، یہ شہر ہماری ملی تاریخ کا ایک ایسا کردار ہے جس نے اسلامی تہذیب وتمدن اور مسلم ثقافت کی ترقی اور اس کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔قصور کی تاریخ لاہور کے مقابلے میں اتنی پرانی نہیں ہے مگر یہ صدیوں سے لاہورشہر سے منسلک شہر ہے اس لئے [[لاہور]] سے بہت مشابہت رکھتا ہے، لاہور پاکستان کا دل ہے تو قصور اس کی آنکھ ہے۔