"معجم الصغير طبرانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«معجم صغیر :اما م طبرانی نے معجم کے نام سے تین ک...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
معجم صغیر :[[سلیمان ابن احمد ابن الطبرانی|اما م طبرانی]] نے معجم کے نام سے تین کتابیں لکھیں ([[معجم الکبیر طبرانی|معجم کبیر]]،[[معجم الاوسط طبرانی|معجم اوسط]][[معجم الصغير طبرانی|معجم صغیر]]) یہ ان کی مشہور ومعروف تصانیف ہیں جو علم حدیث کی بلند پایہ کتابیں سمجھی جاتی ہیں ، محدثین کی اصطلاح میں معجم ان کتابوں کو کہا جاتا ہے جن میں شیوخ کی ترتیب پر حدیثیں درج کی گئی ہوں۔
 
کتاب''معجم صغیر '' مختصر ہونے کی وجہ سے زیادہ مقبول اور متداول ہے اس کی ترتیب شیوخ کے ناموں پر ہے اس میں انہوں نے حروف تہجی کے مطابق ایک ہزار سےزیادہ شیوخ کی ایک ایک حدیث درج کی ہے آخر میں بعض خواتین محدثات کی بھی حدیثیں ہیں ۔اس میں کل احادیث کی تعداد 1197 ہے ۔یہ 1311ھ میں مطبع انصاری دہلی سے شائع ہوئی۔<ref>ذہبی تذکرۃ الحفاظ ۔ شاہ عبد اللہ العزیز محدث دہلوی بستان المحدثین</ref>
== حوالہ جات ==