"سلطنت ہسپانیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ←‏top: ریاستہائے متحدہ امریکہ + خودکار درستی املا using AWB
م ←‏top: شمالی امریکہ + خودکار درستی املا using AWB
سطر 3:
''سلطنت ہسپانیہ'' یا ''ہسپانوی سلطنت'' ([[ہسپانوی زبان|ہسپانوی]]: Imperio Español، [[انگریزی زبان|انگریزی]]: Spanish Empire) تاریخ عالم کی بڑی سلطنتوں اور اولین [[عالمی سلطنت|عالمی ریاستوں]] میں سے ایک تھی۔ اس سلطنت میں [[یورپ]]، [[امریکین]]، [[افریقہ]]، [[ایشیاء|ایشیا]] اور [[اوقیانوسیہ]] کے علاقے اور نو آبادیات شامل تھیں جو 15 ویں صدی سے 20 ویں صدی تک ہسپانوی قبضے میں رہیں۔ اسپین [[1492ء]] میں [[سقوط غرناطہ]]، یعنی [[استرداد]] (Reconquista) کے خاتمے، کے ساتھ ہی ایک متحد بادشاہت کے طور پر ابھرا؛ اسی سال [[کولمبس|کرسٹوفر کولمبس]] کی زیر کمان پہلی ہسپانوی کھوجی مہم نے [[بحر اوقیانوس]] کے پار '[[نئی دنیا]]' دریافت کی اور یوں نو آبادیاتی دور کا آغاز کیا جس نے اگلی کئی صدیوں تک کمزور ممالک کو طاقتور ممالک کی غلامی ڈال دیا۔ ہسپانوی سلطنت کا مرکزی حصہ [[مغربی نصف کرہ]] تھا۔
 
عہدِ دریافت (Age of Discovery) میں ہسپانیہ نے [[جزائر کیریبین]] پر نو آبادیاں قائم کیں اور ہسپانوی فاتحین نے [[امریکین]] میں مقامی سلطنتوں [[ایزٹیک]] اور [[انکا]] کا خاتمہ کرتے ہوئے مقامی [[سرخ ہندی]] آبادی کا وسیع پیمانے پر قتل عام کیا۔ بعد ازاں کی بحری مہمات کے نتیجے میں [[شمالی امریکہامریکا]] میں [[کینیڈا]] سے لے کر [[جنوبی امریکہ]] میں [[ٹیرا ڈیل فیگو]] تک ایک وسیع ہسپانوی نو آبادی قائم ہوئی۔ دنیا کے گھر چکر لگانے کی ہسپانوی مہم جس کا آغاز [[1519ء]] میں [[فرڈیننڈ میگلان]] نے کیا اور [[1522ء]] میں [[ہوان سباستیان الکانو]] نے اسے مکمل کیا، کولمبس کے خوابوں کی تعبیر تھی، اور یوں ہسپانیہ نے مغرب کی جانب سے [[ایشیاء|ایشیا]] کا بحری راستہ تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ اب ہسپانیہ کی نظریں [[مشرقی ایشیاء|مشرق بعید]] پر تھیں، جہاں بعد ازاں اس نے [[گوام]]، [[فلپائن]] اور ملحقہ جزائر پر نوآبادیاں قائم کیں۔ ہسپانوی عہد زریں (ہسپانوی زبان: Siglo de Oro) کے دوران سلطنت [[نیدرلینڈز]]، [[لکسمبرگ]]، [[بلجئیم|بیلجیم]]، [[اطالیہ]] کے بڑے حصے، [[جرمنی]] اور [[فرانس]] کے کچھ حصوں، افریقی، ایشیائی اور اوقیانوسی مقبوضات پر پھیلی ہوئی تھی اور امریکین کا بھی بڑا حصہ اس کے قبضے میں تھا۔ 17 ویں صدی میں ہسپانیہ ایک ایسی عظیم سلطنت کا حامل تھا جو اس سے قبل اس کی کسی پیشرو ریاست نے قائم نہ کی تھی۔
 
[[استعماری دور]] (انگریزی: Colonial Era) میں ہسپانیہ اور اس کے مقبوضات کے درمیان تجارت میں زبردست اضافہ ہوا خصوصاً بحر اوقیانوس تجارت کا مرکز بن گیا۔