"نہر سوئز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ←‏top: افریقہ + خودکار درستی املا using AWB
سطر 48:
'''نہر سوئز''' [[مصر]] کی ایک سمندری گذرگاہ ہے جو [[بحیرہ روم]] کو [[بحیرہ احمر|بحیرہ قلزم]] سے ملاتی ہے۔ اس کے بحیرہ روم کے کنارے پر [[پورٹ سعید]] اور بحیرہ قلزم کے کنارے پر [[سوئز شہر]] موجود ہے۔ یہ نہر 163 کلومیٹر (101 میل) طویل اور کم از کم 300 میٹر چوڑی ہے۔
 
اس نہر کی بدولت بحری جہاز [[افریقہافریقا]] کے گرد چکر لگائے بغیر [[یورپ]] اور [[ایشیاء|ایشیا]] کے درمیان آمدورفت کرسکتے ہیں۔ 1869ء میں نہر کی تعمیر سے قبل اس علاقے سے بحری جہاز ایک جانب سامان اتارتے تھے اور [[بحیرہ احمر|بحیرہ قلزم]] تک اسے بذریعہ سڑک لے جایا جاتا تھا۔ 1869 میں اس نہر کے کُھل جانے سے انگلینڈ سے ہندوستان کا بحری فاصلہ نہ صرف 4000 میل کم ہو گیا بلکہ [[مون سون]] پر انحصار بھی کم ہو گیا۔
 
پہلے اس نہر پر برطانیہ، امریکہ اور فرانس کا قبضہ تھا مگر جمال عبدالناصر نے اس نہر کو قومی ملکیت میں لے لیا جس پر برطانیہ، امریکہ اور اسرائیل نے مصر سے جنگ چھیڑ دی۔