"اشعری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
مسلمانوں کا ایک فرقہ جس کی بنیاد [[ابوالحسن اشعری]] نے رکھی۔ چالیس سال کی عمر تک اپنے استاد شیخ علی الجبانی [[معتزلہ]] کا پیرو رہا مگر بعد میں مسئلہ خلق القرآن پر جو [[معتزلہ]] کا بنیادی عقیدہ تھا۔ اپنے استاد کے نظریات سے برگشتہ ہوگیا اور ایک نئے مسلک کی بنیاد ڈالی۔ اس فرقے کا اس دور کے دوسرے فرقوں کے برعکس خیال تھا کہ انسان کچھ مجبور ہے اور کچھ مختار۔ اور یہی مسلک عام مسلمانوں کا تھا۔ ان کے علاوہ دوسرے فرقوں میں معتزلہ انسان کو مختار کل مانتے تھے اور جبریہ مجبور محض۔
 
اس فرقے نے معتزلہ کی شدید مخالفت کی اور کوئی تین صد کتابیں لکھیں۔ جن میں سے آج بہت کم موجود ہیں۔ بہت سے مسلمان ان کے گرد جمع ہوگئے۔ خصوصا شافعیوں میں اس فرقے نے بڑی مقبولیت حاصل کی۔ [[امام غزالی]] اسی کے مقلدین میں سے تھے۔ ابوالحسن کو علم کلام کا بانی کہنا چاہیے ۔ اس نے مقابل فرقوں کا چراغ گل کردیا۔ بعد میں آنے والے علما نے اُسی کے اقوال کی تشریح کی ہے۔ حنبلیوں میں اُسے قبولیت حاصل نہ ہو سکی۔ غزالی کی تصانیف نے اس فرقے کو بڑی قبولیت بخشی۔
 
[[Category:اسلامی فرقے]]