"ہرش" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 11:
== عہد حکومت ==
مزید دیکھیں: [[ہرش سلطنت]]
[[فائل:Palace ruins 2.JPG|تصغیر|[[تھانیسر]] میں واقع ہرش کے محل کے کھنڈراتکھنڈر جو اب ہرش کا ٹیلہ کہلاتا ہے۔]]
 
چھٹی صدی عیسوی کے نصفِ اول [[550ء]] میں [[گپتا سلطنت]] کو زوال آیا اور شمالی [[ہندوستان]] خود مختار ریاستوں میں تقسیم ہوگیا۔ یہ چھوٹی چھوٹی خودمختار ریاستیں جاگیردارانہ نظام کے تحت وجود میں آئی تھیں اور اِن پر جاگیردار حکمران بن بیٹھے تھے۔ [[606ء]] میں جب ہرش [[تھانیسر]] کے تخت پر بیٹھا تو اُس نے شمالی [[ہندوستان]] کو ازسر نو منظم انداز مین متحد کرنے کی ٹھان لی۔ [[گپتا سلطنت]] کے زوال کے بعد ہرش پہلا بڑا بادشاہ تھا جس نے شمالی [[ہندوستان]] کو متحد کیا۔ [[اپریل]] [[606ء]] میں ہرش نے مہاراجہ کا خطاب اِختیار کرلیا۔ [[630ء]] میں ہرش نے [[بدھ مت]] اِختیار کرلیا اور [[بدھ مت]] کے پھیلاؤ کے لیے [[ہرش سلطنت]] میں [[بدھ مت]] کے قواعد کی ترویج کی۔ ہرش کے دربار میں امن و سلامتی کا درس دیا جانے لگا جو [[بدھ مت]] کے اولین اصولوں میں سے ایک ہے۔ چینی سیاح و مؤرخ [[ہیون تسانگ]] ہرش کے زمانہ حکومت میں [[ہندوستان]] آیا اور براہِ راست دربارِ شاہی سے وابستہ رہا۔ [[ہیون تسانگ]] نے ہرش کے دربار سے متصل کئی واقعات کو بیان کیا ہے اور اُس کے درباری انصاف اور امن کی تعریف کی ہے۔
[[فائل:Harsha Ka Tila.jpg|تصغیر|[[تھانیسر]] میں واقع ہرش کا ٹیلہ، جو [[شیخ چلی کا مقبرہ]] کے مغرب میں واقع ہے۔]]
 
[[618ء]] اور [[619ء]] کے موسم سرماء میں ہرش کو [[چالوکیہ خاندان]] سلطنت کے چوتھے حکمران [[پلک سین دوم]] نے [[دریائے نرمدا]] کے کنارے شکست دی، اِس طرح [[ہرش سلطنت]] کی حدود جنوبی [[ہندوستان]] میں [[دریائے نرمدا]] کے کناروں سے واپس سمٹ گئیں۔([[پلک سین دوم]] کی جیت میں ضرب کی جانے والی کلید: دیکھئے تصویر <ref>http://www.thehindu.com/news/national/pulakeshins-victory-over-harsha-was-in-618-ad/article8516979.ece</ref>)
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/ہرش»