"نیکولاؤ منوچی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''نیکولاؤ منوچی'''([[19 اپریل]] [[1638ء]]— [[1717ء]]) اطالوی سیاح اور مؤرخ تھا جو مشرق میں سفر کرتا ہوا مغل [[ہندوستان]] پہنچا اور مغلیہ دربار سے طویل عرصہ تک وابستہ رہا، علاوہ ازیں منوچی [[داراشکوہ]]، [[شاہ عالم ثانی]]، راجہ رائے سنگھ اور راجہ کِیرت سنگھ کے درباروں سے بھی رابستہ رہا۔رہا۔منوچی کی ابتدائی زندگی اور اواخر زندگی کے حالات دستیاب نہیں ہوسکے ہیں اور یہ بات بدقسمتی سے کہنا پڑتی ہے کہ مغل [[ہندوستان]] میں [[مغلیہ سلطنت]] کے عہدِ زوال کو اپنی آنکھوں کو دیکھنے والے اتنے بڑے مؤرخ کے تفصیلی و جزئی حالات میسر نہیں آسکے۔
 
== ابتدائی/آخری زندگی ==
منوچی [[19 اپریل]] [[1638ء]] کو [[وینس]] میں پیدا ہوا۔ منوچی کا باپ پاسکوآلینو منوچی گرم مصالحوں کا کاروبار کرتا تھا، اور منوچی کی ماں روزا بیلینی تھی۔ منوچی پانچ بہن بھائی تھے۔ 14 سال کی عمر میں وہ اپنے چچا کے ہمراہ [[کورفو]]، [[ازمیر]] گیا۔ اِس سفر میں منوچی ہنری برنارڈ وسکاؤنٹ بیلومینٹ سے ملا اور اُس کی شاگردی قبول کرلی۔ بیلومینٹ کے ہمراہ وہ [[اناطولیہ]]، [[بحیرہ قزوین]] پار کرکے [[فارس]] پہنچنا چاہتا تھا جس سے وہ مشرقی دنیاء کو دیکھ سکے۔ وہ اپنے اِس ارادہ میں کامیاب رہا کہ [[اناطولیہ]] سے ہوتا ہوا [[بحیرہ قزوین]] پار کرکے [[فارس]] کے دارالحکومت [[اصفہان]] پہنچا، اِس سفر میں بیلومینٹ اُس کے ساتھ تھا۔ [[اصفہان]] [[1655ء]] تک [[فارس]] کا دارالحکومت رہا۔ [[جنوری]] [[1656ء]] میں منوچی بیلومینٹ کے ہمراہ مغل [[ہندوستان]] کی بندرگاہ [[سورت]] پہنچا۔ [[سورت]] سے منوچی نے شمالی [[ہندوستان]] کی جانب سفر اِختیار کیا۔
منوچی کی ابتدائی زندگی اور اواخر زندگی کے حالات دستیاب نہیں ہوسکے ہیں اور یہ بات بدقسمتی سے کہنا پڑتی ہے کہ مغل [[ہندوستان]] میں [[مغلیہ سلطنت]] کے عہدِ زوال کو اپنی آنکھوں کو دیکھنے والے اتنے بڑے مؤرخ کے تفصیلی و جزئی حالات میسر نہیں آسکے۔