"ایڈورڈ سنگلٹن ہولڈن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 7:
==تعلیمی کارنامہ ہائے==
[[1873ء]] میں ہولڈن [[بحری رصدگاہ ریاستہائے متحدہ]] میں ریاضی کا پروفیسر مقرر ہوا۔ یہاں ہولڈن کو ریاضی دان و منجم [[سائمن نیوکومب]] کی خاصی بہترین حمایت حاصل رہی۔[[28 اگست]] [[1877ء]] کو [[آساف ہال]] نے [[مریخ]] کے دو چاند [[ڈائیموس]] اور [[فوبس]] دریافت کیے تو اِس دریافت کے چند دن بعد ہولڈن نے [[مریخ]] کے مزید نئے چاند دریافت کرنے کا اعلان کیا۔ مگر ماہرین فلکیات نے اِن تحقیقات کو یکسر مسترد کردیا۔ [[1881ء]] سے [[1885ء]] تک ہولڈن [[واشبرن رصدگاہ]] اور [[رصدگاہ وسکونسن- میڈیسن]] میں بطور ڈائریکٹر کام کرتا رہا۔ [[1885ء]] میں ہولڈن کو [[قومی اکادمی سائنس]] کا رکن منتخب کرلیا گیا۔ ہولڈن نے [[نئی عمومی فہرست]] میں 22 نئے اجسامِ فلکی دریافت کیے جب وہ [[واشبرن رصدگاہ]] میں بطور ڈائریکٹر کام کرتا رہا۔
[[1885ء]] سے [[1888ء]] تک ہولڈن [[کیلیفورنیا یونیورسٹی]] کا صدر رہا۔ [[1888ء]] وہ ہولڈن [[لیک رصدگاہ، کیلیفورنیا]] کا پہلا ڈائریکٹر مقرر ہوا اور وہ [[1897ء]] کے اواخر تک اِس عہدہ پر کام کرتا رہا۔ [[1898ء]] کے اوائل دنوں میں ہولڈن نے ڈائریکٹر [[لیک رصدگاہ، کیلیفورنیا]] کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈائریکٹر [[لیک رصدگاہ، کیلیفورنیا]] کے عہدہ صدارت کے دوران ہولڈن نے [[فروری]] [[1889ء]] میں [[فلکیاتی انجمن اوقیانوس]] کی قائم کی اور ہولڈن کو اس انجمن کا پہلا صدر منتخب کیا گیا، [[1891ء]] تک وہ فلکیاتی انجمن کا صدر رہا۔ [[1901ء]] میں ہولڈن [[عسکری اکادمی ریاستہائے متحدہ]] کا [[امین مکتبہ]] مقرر ہوا اور تا وفات اِسی عہدہ پر کام کرتا رہا۔