"یوسف اسلام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روڈ آئلینڈ + خودکار درستی املا using AWB
سطر 20:
}}
 
'''یوسف اسلام''' (پیدائشی نام: اسٹیون دمتری جیورجیو، المعروف: کیٹ اسٹیونز) 1966ء سے 1978ء تک موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے معروف گلوکار تھے جو 21 جولائی 1948ء کو [[انگلستان]] کے دارالحکومت [[لندن]] میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1977ء میں موسیقی کو خیر باد کہتے ہوئے [[اسلام]] قبول کرنے کا اعلان کیا۔
 
بطور موسیقار و گلوکار 1970ء کی دہائی سے اب تک ان کے 60 ملین سے زائد البم فروخت ہوچکے ہیں۔ ان کے مشہور ترین البموں میں Tea for the Tillerman اور Teaser and the Firecat، جن کی 30،30 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں اور Catch Bull at Four شامل ہیں جس کی ابتدائی دو ہفتوں میں 5 لاکھ البمیں فروخت ہوئیں۔ ان کے مشہور گانوں میں "Morning Has Broken", "Peace Train", "Moonshadow", "Wild World", "Father and Son", "If You Want To Sing Out, Sing Out", "Trouble" اور "The First Cut Is the Deepest" شامل ہیں۔
 
انہوں نے 1977ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور 1978ء میں نام تبدیل کرکے یوسف اسلام رکھ لیا۔ قبول{{زیر}} اسلام کے بعد انہوں نے موسیقی کو خیر باد کہہ دیا اور خود کو مسلمانوں میں تعلیم کے فروغ سے وابستہ کردیا۔ ایک دہائی بعد [[سلمان رشدی]] کے خلاف جاری کئے گئے فتوے کی مبینہ حمایت پر زبردست تنازع پیدا ہوگیا، بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔ انہوں نے 11 ستمبر اور 7 جولائی 2005ء کے [[لندن بم دھماکے|لندن بم دھماکوں]] کی مذمت کی۔ 2004ء میں [[ریاستہائے متحدہ امریکہامریکا|امریکہ]] جاتے ہوئے انہیں اس وقت روک لیا گیا جب امریکہ نے کہا کہ ان کا نام ان افراد کی فہرست میں شامل ہے جنہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں۔
 
انہیں فلسطینیوں کی حمایت پر ایک مرتبہ [[اسرائیل]] سے بھی ملک بدر کیا جاچکا ہے۔
 
2006ء میں وہ موسیقی کی دنیا میں واپس آئے اور 28 سال بعد پہلی بار گانے ریکارڈ کروائے۔ اس نئے البم کا نام "An Other Cup" ہے۔ انہیں دنیا میں قیام امن کے لیے کام کرنے پر مختلف اعزاز سے نوازا گیا ہے جن میں '''2004ء مرد{{زیر}} امن''' اور '''2007ء میڈیٹرینین انعام برائے امن''' شامل ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ فوزیہ مبارک علی اور 5 بچوں کے ساتھ لندن میں رہتے ہیں اور سال کا کچھ حصہ [[دبئی]] میں گذارتے ہیں۔
 
اس وقت وہ لندن میں ایک اسلامی اسکول بھی چلارہے ہیں۔
 
== البم ==
سطر 75:
[[زمرہ:برطانوی مسلم شخصیات]]
[[زمرہ:نو مسلمین]]
 
[[زمرہ:برطانوی شخصیات]]