"نیوزویک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روڈ آئلینڈ + خودکار درستی املا using AWB
سطر 1:
[[تصویر:News-Week_Feb_17_1933,_vol1_issue1.jpg|thumb|نیوزویک کے پہلے جریدے کا سرورق]]
'''نیوزویک''' ([[انگریزی زبان|انگریزی]]: Newsweek) ایک ہفت روزہ امریکی خبری جریدہ ہے جو [[نیویارک شہر|نیو یارک شہر]] سے جاری ہوتا ہے۔ یہ [[ریاستہائے متحدہ امریکہامریکا|امریکہ]] بھر میں اور بین الاقوامی طور پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ ملک کا دوسرا سب سے بڑا ہفت روزہ جریدہ ہے جو اشاعت اور اشتہارات کی آمدنی کے حساب سے [[ٹائم]] کے پیچھے ہے۔ نیوزویک [[انگریزی زبان]] کی چار اشاعتی نسخوں (ایڈیشن) اور مقامی زبانوں میں 12 عالمی اشاعتی نسخوں میں جاری ہوتا ہے۔
 
حال ہی میں جریدے کی مالک [[واشنگٹن پوسٹ کمپنی]] نے بیان دیا ہے کہ جریدے کے منافع میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ادارے نے [[مئی]] [[2009ء]] میں جریدے کی اصلاح کی ہے، جس میں مواد پر نظر ثانی اور اعلیٰ معیار کے کاغذ پر طباعت شامل تھی، تاکہ اشرافیہ کے مخصوص طبقے کو ہدف بنایا جائے اور خود کو "فکری رہنما" کی حیثیت سے پیش کیا جائے۔ صحافتی معیار کی سطح کو برقرار رکھنے اور کم لیکن یقینی تعدادِ اشاعت کے لیے نیوزویک ممکنہ طور پر اپنی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ <ref>Pérez-Peña, Richard (January 16, 2009). [http://www.nytimes.com/2009/01/17/business/media/17weeklies.html?ref=business "The Popular Newsweekly Becomes a Lonely Category". The New York Times]
</ref> <ref>Deveny, Kathleen (May 18, 2009). [http://www.newsweek.com/id/195620 "Reinventing Newsweek". Newsweek]</ref>
 
جریدہ کا پہلا نسخہ 17 فروری 1933ء کو جاری ہوا اور اس کی موجودہ تعدادِ اشاعت (سرکولیشن) 27 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔ <ref>[http://www.magazine.org/CONSUMER_MARKETING/CIRC_TRENDS/ABC2008TOTALrank.aspx میگزین ڈاٹ آرگ]</ref>
 
نیوزویک کے امریکی ایڈیشن کے مدیر [[جان میچم]] (Jon Meacham) ہیں جبکہ بین الاقوامی ایڈیشن [[فرید زکریا]] کی ادارت میں شایع ہوتا ہے۔
 
==حوالہ جات==
سطر 14:
==بیرونی روابط==
* [http://www.newsweek.com/ نیوزویک کی باضابطہ ویب سایٹ]
 
[[زمرہ:امریکی ہفتہ وار رسالے]]
[[زمرہ:انگریزی جرائد]]