"سیلولر جیل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
اضافہ
(ٹیگ: القاب ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 57:
}}
'''سیلولر جیل''' جو کالا پانی کے نام سے معروف ہے (کالا لفظ [[سنسکرت زبان]] کے لفظ کال سے مشتق ہیں جس کے معنی وقت یا موت کے ہیں)، [[جزائر انڈمان و نکوبار]] میں واقع ایک استعماری جیل تھا۔ ہندوستان کے استعماری عہد میں [[سلطنت برطانیہ|برطانوی حکومت]] خصوصاً اپنے [[سیاسی قیدی|سیاسی قیدیوں]] کو یہاں [[جلا وطن]] کرتی تھی۔ [[تحریک آزادی ہند|ہندوستان کی تحریک آزادی]] کے دوران میں متعدد معروف تحریکی افراد یہاں قید رہے جن میں [[محمود حسن دیوبندی]]، [[حسین احمد مدنی]]، [[جعفر تھانیسری]]، [[بٹوکیشور دت]] اور [[ویر ساورکر]] وغیرہ کے نام ملتے ہیں۔ اب اس جیل کی عمارت کو ایک یادگار قومی عمارت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔<ref name="ACJ.org">[http://www.andamancellularjail.org/History.htm##Link2 History of Andaman Cellular Jail: Recapture of Andaman Islands to keep Political Prisoners] {{wayback|url=http://www.andamancellularjail.org/History.htm# |date=20070118091924 }}. AndamanCellularJail.org. اخذ کردہ بتاریخ 6 اگست 2010ء</ref>
 
== تاریخ ==
سیلولر جیل [[جزائر انڈمان و نکوبار]] کے دار الحکومت [[پورٹ بلیئر]] میں واقع ہے۔ اسے انگریزوں نے تحریک آزادی ہند کے مجاہدین کو قید رکھنے کے لئے بنایا تھا، جو ہندوستان کی سر زمین سے ہزاروں کلومیٹر دور اور سمندر کے ناقابل رسائی راستے پر واقع تھا۔
 
تحریک آزادی کے مجاہدین پر حکومت انگلشیہ کے مظالم کی خاموش گواہ اس جیل کی بنیاد 1897ء میں رکھی گئی تھی۔ اس جیل کے اندر 694 كوٹھرياں ہیں، ان کوٹھریوں کو بنانے کا مقصد قیدیوں کے باہمی میل جول کو روکنا تھا۔ آکٹوپس کی طرح سات شاخوں میں پھیلے اسے عظیم الشان جیل کے اب صرف تین حصہ باقی رہ گئے ہیں۔ جیل کی دیواروں پر بہادر شہیدوں کے نام لکھے ہیں۔ یہاں ایک عجائب گھر بھی ہے جہاں ان ہتھیاروں کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جن سے ان مجاہدین پر مظالم ڈھائے جاتے تھے۔
 
== حوالہ جات ==