"صلاح الدین ایوبی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (11) using AWB
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 23:
 
[[ملف:Saladin_in_War.jpeg|thumb|صلاح الدین ایوبی]]
سلطان صلاح الدین یوسف بن ایوب [[ایوبی سلطنت]] ( کر دی ناوندی : سەلاحەدینی ئەییووبی / کر دی کرمانجی : Selahedînê Eyûbî )کے بانی تھے۔ وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین و حکمرانوں میں سے ایک ہیں ۔ وہ 1138ء میں موجودہ [[عراق]] کے شہر [[تکریت]] میں پیدا ہوئے۔ ان کی زیر قیادت ایوبی سلطنت نے [[مصر]]، [[سرزمین شام|شام]]، [[یمن]]، [[عراق]]، [[حجاز]] اور [[دیار بکر|دیار باکر]] پر حکومت کی۔ '''صلاح الدین ایوبی''' کو بہادری، فیاضی، حسن خلق، سخاوت اور بردباری کے باعث نہ صرف مسلمان بلکہ عیسائی بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صلاح الدین کو فاتح [[بیت المقدس]] کہا جاتا ہے جنہوں نے 1187ء میں [[یورپ]] کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس ان سے آزاد کروا لیا تھا۔
== ابتدائی دور ==
سلطان صلاح الدین نسلاً [[کرد]] تھے اور 1138ء میں [[کردستان]] کے اس حصے میں پیدا ہوۓ جو اب عراق میں شامل ہے ۔ شروع میں وہ سلطان [[نور الدین زنگی]] کے یہاں ایک فوجی افسر تھے۔ مصر کو فتح کرنے والی فوج میں صلاح الدین بھی موجود تھے اور اس کے سپہ سالار [[شیر کوہ]] صلاح الدین کے چچا تھے۔ مصر فتح ہو جانے کے بعد صلاح الدین کو 564ھ میں [[مصر]] کا حاکم مقرر کردیا گیا۔ اسی زمانے میں 569ھ میں انہوں نے [[یمن]] بھی فتح کرلیا۔ نور الدین زنگی کے انتقال کے بعد صلاح الدین حکمرانی پر قابض ہوۓ۔