"محمود مدنی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«{{infobox person |image= | image_size = |caption= |birth_date = 1964ء |birth_place=دیوبند |nationality= بھارتی | organ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: القاب)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 12:29، 22 نومبر 2016ء

محمود مدنی ایک بھارتی سیاست دان اور اسلامی دانشور ہیں۔ وہ 2006ء سے 2012ء تک پارلیمان کی راجیہ سبھا شاخ کے رکن رہے۔ وہ جمعیت علمائے ہند نامی اسلامی تنظیم کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔[1]

محمود مدنی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1964ء
دیوبند
قومیت بھارتی
والد اسد مدنی
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تنظیم جمعیت علمائے ہند

وہ لفظ جہاد کے انتہا پسند غلط استعمال کے سخت خلاف ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اسلام میں دہشت گردی کا کوئی مقام نہیں ہے۔

تعارف

ان کی پیدائش 3 مارچ 1964ء کو دیوبند، اتر پردیش میں ہوئی تھی.۔انہوں نے 1992ء میں اپنی تعلیم دار العلوم دیوبند سے حاصل کی تھی۔ بابری مسجد انہدام کے دوران فرقہ وارانہ فسادات نے مدنی کو کافی ٹھیس پہنچایا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے 2006ء میں سماجوادی پارٹی میں شامل کیا اور راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ مدنی نے شہرت تب حاصل کی تھی جب انہوں نے سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف سے کہا کہ انہیں بھارتی مسلمانوں کے معاملات میں دخلداذ نہیں کرنا چاہیے۔[2]

محمود مدنی دو قومی نظریہ اور تقسیم ہند کے خلاف بھی بول چکے ہیں۔

حوالہ جات

  1. "Madani, Maulana Mahmood"۔ The Muslim 500 
  2. https://www.youtube.com/watch?v=951iB8zW_wE