"چی گویرا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 56:
اس کی آنکھوں میں ایسی رعب اور چمک تھی کہ ہم میں سے کوئی بھی اس سے صحیح نظر نہیں ملا پارہا تھا۔آفیسر آجا رہے تھے، اور اس سے پوچھ تاچھ کررہے تھے، مگر وہ کسی ‏سوال کا جواب نہیں دے رہا تھا۔ البتہ اس نے اپنے لئے تمباکو ضرور طلب کیا، جو میں نے اسے فراہم کیا، اس پر وہ کافی خوش ہوا، اور میرا شکریہ بھی ادا کیا۔
 
پھر جب دو دن تک اس پر مغز ماری کرنے سے بھی کچھ حاصل نہ ہوا، تو اس کی رپورٹ صدر کو دےدی گئی، جس نے کسی ممکنہ پریشر سے بچنے کے لئے اس کی فوری موت کا حکم صادر کردیا۔سی آئی اے چاہ رہی تھی کہ اسے پانامہ منتقل کیا جائے، تاکہ وہاں ان کی اسپیشل ٹیم اس سے مزید تفتیش کرے ، مگر صدر کو ڈر تھا کہ اگر وہ فرار ہوگیا تو شائدشاید پھر ہاتھ نہ آئے، اور اس کی حکومت پھر خطرہ میں پڑ سکتی ہے، لہذا اس نے اپنا حکم برقرار رکھا۔
 
آرڈر کی تکمیل کی گئی، اور اسی شام اسے ایک شرابی جلاد کے حوالے کیا گیا، جو جنگ میں اپنے تین ساتھی کھوچکا تھا، اور چی کو ان کی موت کا ذمہ دار سمجھ رہا تھا۔ جب وہ چی کے سامنے پہنچا تو چی نے اسے اکسایا ، وہ ایک آسان موت کی توقع کررہا تھا، مگر شرابی جلاد نے پلان کے مطابق آڑی ترچھی 9گولیاں برسائیں، اور اسے ‏بڑی اذیت ناک موت سے دوچار کیا۔