"بینیتو موسولینی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
بینیتو امیلکارے آندریا موسولینی (اطالوی: Benito Amilcare Andrea Mussolini) ۔ (پیدائش 29 جولائي 1883ء ۔ وفات 28 اپریل 1945ء) [[اطالیہ|اٹلی]] کے وزیر ا‏عظم تھے جنکا دور اقتدار 1922ء سے 1943ء تک کے عرصہ پر محیط ہے۔ انہوں نے اٹلی میں فاشسٹ حکومت قائم کی اور نیشنلزم، فوجی طاقت پر مرتکز اور غیر کمیونزم حکومت کے ساتھ ساتھ سخت قوانین متعارف کراۓ۔ ایک جیسے خیالات کے حامی ہونے کی وجہ سے وہ جرمنی کے آمر [[ہٹلر|اڈولف ہٹلر]] ([[ہٹلر|Adolf Hitler]]) کے قریبی ساتھی بنے۔
==وفات==
[[File:Mussolini e Petacci a Piazzale Loreto, 1945.jpg|thumb|left|میلان 1945۔ موسولینی کی لاش پٹرول پمپ کے سامنے الٹی لٹک رہی ہے (بائیں سے دوسری)]]
 
نازی [[جرمنی]] کے اتحادی کے طور پر موزولینی جون [[1940ء]] کو [[دوسری جنگ عظیم|جنگ عظیم دوم]] میں داخل ہوئے، اور محوری طاقتوں کے شکست کے نتیجہ میں تین سال بعد اتحادی فوجیں اٹلی میں داخل ہوئيں۔ اپریل 1945ء کو [[آسٹریا]] کو فرار کی کوشش میں پکڑے گئے اور کومو جھیل کے کنارے انقلابیوں نے انہیں پھانسی دے دی۔