"صلاح الدین ایوبی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
سطر 1:
{{منتخب مقالہ}}
 
{{Infobox monarch
| name= صلاح الدین یوسف بن ایوب
سطر 15 ⟵ 13:
| father=[[نجم الدین ایوب]]
| birth_date=ca. 1137–1138
| birth_place=[[تکریت]]، [[عراق]]<ref>[http://www.history.com/encyclopedia.do?articleId=221342 History – Saladin]{{dead link|date=Novemberنومبر 2010}}</ref>
| death_date=مارچ 4, 1193 ء (عمر 55–56)
| death_place=[[دمشق]]، [[شام|سوریہ]]
سطر 23 ⟵ 21:
 
[[ملف:Saladin_in_War.jpeg|thumb|صلاح الدین ایوبی]]
سلطان صلاح الدین یوسف بن ایوب [[ایوبی سلطنت]] ( کر دی ناوندی : سەلاحەدینی ئەییووبی / کر دی کرمانجی : Selahedînê Eyûbî )کے بانی تھے۔ وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین و حکمرانوں میں سے ایک ہیں ۔ وہ 1138ء میں موجودہ [[عراق]] کے شہر [[تکریت]] میں پیدا ہوئے۔ ان کی زیر قیادت ایوبی سلطنت نے [[مصر]]، [[سرزمین شام|شام]]، [[یمن]]، [[عراق]]، [[حجاز]] اور [[دیار بکر|دیار باکر]] پر حکومت کی۔ '''صلاح الدین ایوبی''' کو بہادری، فیاضی، حسن خلق، سخاوت اور بردباری کے باعث نہ صرف مسلمان بلکہ عیسائی بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صلاح الدین کو فاتح [[بیت المقدس]] کہا جاتا ہے جنہوں نے 1187ء میں [[یورپ]] کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس ان سے آزاد کروا لیا تھا۔
== ابتدائی دور ==
سلطان صلاح الدین نسلاً [[کرد]] تھے اور 1138ء میں [[کردستان]] کے اس حصے میں پیدا ہوۓ جو اب عراق میں شامل ہے ۔ شروع میں وہ سلطان [[نور الدین زنگی]] کے یہاں ایک فوجی افسر تھے۔ مصر کو فتح کرنے والی فوج میں صلاح الدین بھی موجود تھے اور اس کے سپہ سالار [[شیر کوہ]] صلاح الدین کے چچا تھے۔ مصر فتح ہو جانے کے بعد صلاح الدین کو 564ھ میں [[مصر]] کا حاکم مقرر کردیا گیا۔ اسی زمانے میں 569ھ میں انہوں نے [[یمن]] بھی فتح کرلیا۔ نور الدین زنگی کے انتقال کے بعد صلاح الدین حکمرانی پر قابض ہوۓ۔
سطر 33 ⟵ 31:
صلاح الدین اپنے کارناموں میں [[نور الدین زنگی]] پر بھی بازی لے گیے۔ ان میں جہاد کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا اور [[بیت المقدس]] کی فتح ان کی سب سے بڑی خواہش تھی۔
 
مصر کے بعد صلاح الدین نے 1182ء تک [[شام]]، [[موصل(شہر)|موصل]]، [[حلب]] وغیرہ فتح کرکے اپنی سلطنت میں شامل کر لیے۔ اس دوران میں صلیبی سردار رینالڈ کے ساتھ چار سالہ معاہدہ صلح ہو چکا تھا جس کی رو سے دونوں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے پابند تھے لیکن یہ معاہدہ محض کاغذی اور رسمی تھا۔ صلیبی بدستور اپنی اشتعال انگیزیوں میں مصروف تھے اور مسلمانوں کے قافلوں کو برابر لوٹ رہےتھے۔
 
== جنگ حطین ==
سطر 55 ⟵ 53:
عیسائی دنیا نے اس قدر لاتعداد فوج ابھی تک فراہم نہ کی تھی۔ یہ عظیم الشان لشکر [[یورپ]] سے روانہ ہوا اور [[عکہ]] کی بندرگاہ کا محاصرہ کر لیا اگرچہ سلطان صلاح الدین نے تن تنہا عکہ کی حفاظت کے تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے لیکن صلیبیوں کو [[یورپ]] سے مسلسل کمک پہنچ رہی تھی۔ ایک معرکے میں دس ہزار عیسائی قتل ہوئے مگر صلیبیوں نے محاصرہ جاری رکھا لیکن چونکہ کسی اور اسلامی ملک نے سلطان کی طرف دست تعاون نہ بڑھایا اس لیے صلیبی ناکہ بندی کی وجہ سے اہل شہر اور سلطان کا تعلق ٹوٹ گیا اور سلطان باوجود پوری کوشش کے مسلمانوں کو کمک نہ پہنچا سکا۔ تنگ آکر اہل شہر نے امان کے وعدہ پر شہر کو عیسائیوں کے حوالہ کر دینے پر آمادگی ظاہر کی۔ فریقین کے درمیان معاہدہ طے ہوا کہ جس کے مطابق مسلمانوں نے دو لاکھ اشرفیاں بطور تاوان جنگ ادا کرنے کا وعدہ کیا اور صلیب اعظم اور 500 عیسائی قیدیوں کی واپسی کی شرائط طے کرتے ہوئے مسلمانوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ مسلمانوں کو اجازت دے دی گئی ۔ وہ تمام مال اسباب لے کر شہر سے نکل جائیں لیکن [[رچرڈ شیردل|رچرڈ]] نے بدعہدی کی اور محصورین کو قتل کر دیا۔
 
عکہ کے بعد صلیبیوں نے [[فلسطین]] کی بندرگاہ [[عسقلان]] کا رخ کیا۔ [[عسقلان]] پہنچنے تک عیسائیوں کا سلطان کے ساتھ گیارہ بارہ بار مقابلہ ہوا سب سے اہم [[معرکہ ارسوف]] کا تھا۔ سلطان نے جواں مردی اور بہادری کی درخشندہ مثالیں پیش کیں لیکن چونکہ کسی بھی مسلمان حکومت بالخصوص خلیفہ [[بغداد]] کی طرف سے کوئی مدد نہ پہنچی۔ لہذا سلطان کو پسپائی اختیار کرنی پڑی۔ واپسی پر سلطان نے [[عسقلان]] کا شہر خود ہی تباہ کر دیا۔ اور جب صلیبی وہاں پہنچے تو انہیں اینٹوں کے ڈھیر کے سوا کچھ بھی حاصل نہ ہوا۔ اس دوران میں سلطان نے بیت المقدس کی حفاظت کی تیاریاں مکمل کیں کیونکہ اب صلیبیوں کا نشانہ بیت المقدس تھا۔ سلطان نے اپنی مختصر سی فوج کے ساتھ اس قدر عظیم لاؤ لشکر کا بڑی جرات اور حوصلہ سے مقابلہ کیا۔ جب فتح کی کوئی امید باقی نہ رہی تو صلیبیوں نے صلح کی درخواست کی۔ فریقین میں معاہدہ صلح ہوا۔ جس کی رو سے [[تیسری صلیبی جنگ]] کا خاتمہ ہوا۔
 
اس صلیبی جنگ میں سوائے عکہ شہر کے عیسائیوں کو کچھ بھی حاصل نہ ہوا اور وہ ناکام واپس ہوئے۔ [[رچرڈ شیردل]] ، سلطان کی فیاضی اور بہادری سے بہت متاثر ہوا [[جرمنی]] کا بادشاہ بھاگتے ہوئے دریا میں ڈوب کر مرگیا اور تقریباً چھ لاکھ عیسائی ان جنگوں میں‌کام آئے۔
سطر 75 ⟵ 73:
اس کو جہاد کا اتنا شوق تھا کہ ایک مرتبہ اس کے نچلے دھڑ میں پھوڑے ہوگئے ان کی وجہ سے وہ بیٹھ کر کھانا نہیں کھا سکتا تھا لیکن اس حالت میں بھی جہاد کی سرگرمی میں فرق نہ آیا۔ صبح سے ظہر تک اور عصر سے مغرب تک برابر گھوڑے کی پیٹھ پر رہتا۔ اس کو خود تعجب ہوتا تھا اور کہا کرتا تھا کہ جب تک گھوڑے کی پیٹھ پر رہتا ہوں ساری تکلیف جاتی رہتی ہے اور اس سے اترنے پر پھر تکلیف شروع ہوجاتی ہے ۔
 
مسیحیوں سے صلح ہو جانے کے بعد صلاح الدین نے عیسائیوں کو بیت المقدس کی زیارت کی اجازت دے دی۔ اجازت ملنے پر یورپ کے زائرین جو برسوں سے انتظار کررہے تھے اس کثرت سے ٹوٹ پڑے کہ شاہ رچرڈ کے لئے انتظام قائم رکھنا مشکل ہوگیا اور اس نے سلطان سے کہا کہ وہ اس کی تحریر اور اجازت نامے کے بغیر کسی کو بیت المقدس میں داخل نہ ہونے دے ۔ سلطان نے جواب دیا ”زائرین بڑی بڑی مسافتیں طے کرکے زیارت کے شوق میں آتے ہیں ان کو روکنا مناسب نہیں“۔
سلطان نے نہ صرف یہ کہ ان زائرین کو ہر قسم کی آزادی دی بلکہ اپنی جانب سے لاکھوں زائرین کی مدارات، راحت، آسائش اور دعوت کا انتظام بھی کیا۔
 
سطر 83 ⟵ 81:
 
== رفاہ عامہ کے کام ==
 
[[قاہرہ]] پر قبضے کے بعد جب اس نے فاطمی حکمرانوں کے محلات کا جائزہ لیا تو وہاں بے شمار جواہرات اور سونے چاندی کے برتن جمع تھے ۔ صلاح الدین نے یہ ساری چیزیں اپنے قبضے میں لانے کے بجائے بیت المال میں داخل کرادیں۔ محلات کو عام استعمال میں لایا گیا اور ایک محل میں عظیم الشان خانقاہ قائم کی گئی۔
 
فاطمیوں کے زمانے میں مدرسے قائم نہیں کئے گئے شام میں تو [[نورالدین زنگی]] کے زمانے میں مدرسے اور شفاخانے قائم ہوئے لیکن مصر اب تک محروم تھا۔ صلاح الدین نے یہاں کثرت سے مدرسے اور شفاخانے قائم کئے ۔ ان مدارس میں طلبا کے قیام و طعام کا انتظام بھی سرکار کی طرف سے ہوتا تھا۔
 
قاہرہ میں صلاح الدین کے قائم کردہ شفاخانے کے بارے میں ایک سیاح ابن جبیر لکھتا ہے کہ یہ شفاخانہ ایک محل کی طرح معلوم ہوتا ہے جس میں دواؤں کا بہت بڑا ذخیرہ ہے ۔ اس نے عورتوں کے شفاخانے اور پاگل خانے کا بھی ذکر کیا ہے ۔
صلاح الدین سلطنت غوریہ کے حکمران [[شہاب الدین غوری]] اور مراکشی حکمران [[ابو یوسف یعقوب المنصور|یعقوب المنصور]] کا ہم عصر تھا اور بلاشبہ یہ تینوں حکمران اپنے وقت میں دنیا کے عظیم ترین حکمرانوں میں سے تھے ۔
 
سطر 95 ⟵ 93:
[[ملف:Damascus-SaladinTomb.jpg|thumb|[[مسجد امیہ]] کے نواح میں قائم صلاح الدین کا مزار]]
 
[[589ھ]] میں صلاح الدین انتقال کرگے۔ اسے [[شام]] کے موجودہ دارالحکومتدار الحکومت [[مسجد امیہ]] کے نواح میں سپرد خاک کیا گیا۔ صلاح الدین نے کل 20 سال حکومت کی۔ مورخ ابن خلکان کے مطابق ''ان کی موت کا دن اتنا تکلیف دہ تھا کہ ایسا تکلیف دہ دن اسلام اور مسلمانوں پر [[خلفائے راشدین]] کی موت کے بعد کبھی نہیں آیا''۔
 
موجودہ دور کے ایک انگریز مورخ لین پول نے بھی سلطان کی بڑی تعریف کی ہے اور لکھتا ہے کہ ''اس کے ہمعصر بادشاہوں اور ان میں ایک عجیب فرق تھا۔ بادشاہوں نے اپنے جاہ و جلال کے سبب عزت پائی اور اس نے عوام سے محبت اور ان کے معاملات میں دلچسپی لے کر ہردلعزیزی کی دولت کمائی''۔