"ہم جا" کے نسخوں کے درمیان فرق

2 بائٹ کا ازالہ ،  4 سال پہلے
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
'''ہم جا''' <small>(isotope)</small> کسی عنصر کے مختلف انواع کو کہا جاتا ہے جن کا جوہری نمبر ایک مگر جوہری کمیت مختلف ہوتی ہے۔ چونکہ کسی جوہر کے مختلف ہم جا مختلف جوہری اوزان رکھنے کے باوجود دوری جدول <small>(periodic table)</small> میں ایک ہی مقام پر رکھے جاتے ہیں اس لیے ان کو '''ہم جا''' کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں یہ لفظ 1913ء سے استعمال میں آیا ہے جو یونانی زبان کے دو الفاظ کا مرکب ہے، isos (یکساں / ہم) اور topos (مقام/جگہ/جا)۔
 
=== تسمیات ===
ہم جا دراصل فارسی کے الفاظ ہیں۔ ہم کہتے ہیں یکساں یا ایک جیسا اور جا دراصل جائے کا متغیر ہے اور اِس کی معنی ہے جگہ. ہم جا کا مطلب ہے یکساں جگہ۔ چونکہ یہاں یہ اسم صفت کی حالت میں ہے لہٰذا اِس سے مراد ایسی چیزیں ہیں جن کی جگہ یکساں ہوں. ہم جا کی جمع '''ہم جات''' ہے.