"اصطلاحات حدیث" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 19:
==== الخبر: ====
اِس کے لفظی معنی تو عام خبر کے ہیں اور اِس کی جمع الاخبار ہے۔ اصطلاحی تعریف میں تین اقوال مشہور ترین یہ ہیں کہ:
 
'''(1)''' پہلا قول یہ ہے کہ خبر بالکل [[حدیث]] کے ہم معنی لفظ ہے یعنی باہم خبر اور حدیث مترادف ہیں۔
 
'''(2)''' دوسرا قول یہ ہے کہ خبر کا مفہوم [[حدیث]] کے بالکل برعکس ہے، اِس مفہوم میں حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول کلام کو سمجھا جاتا ہے اور خبر اُس کلام کو کہتے ہیں جس کی نسبت خاص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ ہو بلکہ کسی اور شخصیت سے منسوب وہ کلام ہو۔ یہ قول اول کے برعکس ہے۔
 
'''(3)''' تیسرا قول یہ ہے کہ [[حدیث]] سے زیادہ عام لفظ خبر ہے، یعنی [[حدیث]] اُس کلام کو کہتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہو اور خبر اُس کلام کو کہتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی اور شخص سے منقول ہو۔
 
عموماً علماء و محدثین دوسرے قول کی نسبت زیادہ اعتماد کرتے ہیں کیونکہ اُس میں خبر کی وضاحت آسان ہے۔ اگر پہلے اور تیسرے قول کو اپنایا جائے تو تمام اخبار احادیث میں شامل ہوجائیں گی اور حدیث کا اطلاق خبر پر بھی ہونے لگے گا۔ ابتدائی محدثین خبر کو بھی حدیث ہی جانتے تھے مگر تدوین فقہ کے زمانہ میں خبر کو حدیث سے الگ کر لیا گیا۔
 
== ذرائع خبر ==