"اصطلاحات حدیث" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 56:
 
'''(ب)''' ہر وہ مرفوع حدیث جو سند کے اعتبار سے متصل ہو۔
 
'''(ج)''' تیسرے قول کے مطابق یہ ہے کہ اِس سے سند مراد لی جائے۔ اِس صورت میں مصدر میمی بمعنیٰ اسناد ہوکر سند ہی کے ہم معنی ہوگا۔
 
==== (11) المُسنِد: ====
وہ شخص جو سند کو [[حدیث]] کے ساتھ روایت کرے، خواہ وہ اُس [[حدیث]] کا علم رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو۔
 
==== (12) المُحَدِّث: ====
اِس سے مراد وہ شخص ہے جس کا شغف روایت و درایت کے اعتبار سے علم [[حدیث]] اور اُسے اکثر روایات اور اُن کے رواۃ کے احوال کا علم ہو، ایسا شخص محدث کہلاتا ہے۔
 
==== (13) الحَافِظ: ====
حافظ کے متعلق محدثین کے دو اقوال ہیں:
 
'''(ا)''' بیشتر محدثین کے نزدیک یہ لفظ محدث کے معنی میں لیا جاتا ہے۔
 
'''(ب)''' دوسرا قول یہ ہے کہ حافظ کا درجہ محدث سے قدرے بلند ہوتا ہے کیونکہ اُسے محدثین کے ہر طبقہ میں سے اکثر کا علم ہوتا ہے۔
 
==== (14) الحَاکِم: ====
الحاکم کی اصطلاح بعض محدثین عظام کے اقوال میں اُس شخص پر لازم آتی ہے جس کا علم جملہ احادیث پر محیط ہو، چہ جائیکہ جو احادیث اُس کے علم میں نہ ہوں اُن کی تعداد محض مختصر ہی ہو۔
 
== ذرائع خبر ==