"چندرگپت موریا" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
== ضابطہ تعزیرات ==
عوام و ناسالناس کی ایمان داری اور دیانت داری اور جرائم کے عمل کا ثبوت میگستیز کے اس بیان سے ملتا ہے کہ جب چندر گپتا کے پراؤ میں جس میں 400000 آدمی جمع رہتے تھے تو روزانہ چوری کی مقدار آٹھ انگریزی پونڈ سے زیادہ نہیں ہوتی تھی۔ مگر جب کوئی جرم سرز ہوتا تو اس کی سزا بہت سخت دی جاتی تھی۔ ْقطع عضو کے خفیف زخم دینے کی سزا کو بھی ویسا زخم لگایا جاتا تھا اور اس کے علاوہ اس کا ہاتھ بھی کاٹ ڈالا جاتا تھا۔ اگر زخمی کوئی کاریگر ہوتا جو شاہی ملازم ہو تو اس کی سزا موت ہوتی تھی۔ چھوٹی گواہی دینے کے جرم کی سزا ہاتھ اور پاؤں کا قطع کرنا تھی اور غیر مصرحہ جرموں کی سزا یہ دی جاتی تھی کہ مجرم کے سر کے بال کٹوادیے جاتے تھے اور یہ سزا تمام سزاؤں میں سب سے زیادہ شرمناک سمجھی جاتی تھی۔ کسی متبرک درخت کو گزند پہنچانا، فرخت شدہ مال پر بلدیہ کے محصول سے گریز کرنا اور شاہی جلوس میں جب کہ وہ شکار کے لیے جارہا ہو دخل دینا۔ یہ سب ایسے جرائم جن کی سزائے موت تھی۔ درشتی اور سختی کی ان بیان کی ہوئی مثالوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ قانون تعزیرات بہ ہیئت مجموعی نہایت سخت اور ظالمانہ ہوگا اور انسانی زندگی کی اس میں کچھ زیادہ پروا نہ کی جاتی ہوگی۔
 
== سڑکیں اور سواریاں ==
گمنام صارف