"کیبنٹ مشن پلان، 1946ء" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
انتخابات 1946ء کے فوراً بعد حکومت [[برطانیہ]] نے [[ہندوستان]] کی گتھی سلجھانے اور انتقال اقتدار کے لیے راہ ہموار کرنے کی غرض سے تین وزرا پر مشتمل ایک مشن [[ہندوستان]] بھیجا۔ یہ مشن کیبنٹ مشن یا وزارتی مشن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس مشن میں مندرجہ ذیل تین وزرا شامل تھے۔
 
1۔ [[لارڈ پیتھک لارنس]]Lord Pathick Lawrence
 
2۔ [[سر سٹیفورڈ کرپس]]Sir Stafford Cripps
 
3۔[[اے ۔ وی ۔ الیگزینڈر]]AV Alexander
 
وائسرے ہند [[لارڈ ویول]] کیبنٹ مشن کو The three Magi (تین میگی) کے نام سے پکارتے تھے۔ مشن کا اصل مقصد ہندوستان میں ایک عارضی حکومت کا قیام اور[[انڈین نیشنل کانگریس|کانگرس]] اور [[آل انڈیا مسلم لیگ|مسلم لیگ]] کے درمیان موجود آئینی بحران کو ختم کراکے انتقال اقتدار کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔
 
مشن کو [[ہندوستان]] پہنچتے ہی [[وائسرائے ہند]]، صوبائی گورنروں ، ایگزیکٹیو کونسل کے اراکین اور [[انڈین نیشنل کانگریس|کانگرس]] اور [[آل انڈیا مسلم لیگ|مسلم لیگ]] کے لیڈروں کے ساتھ اپنی بات چیت کا سلسلہ شروع کیا۔ لیکن ان ملاقاتوں کا کوئی خاص نتیجہ برآمد نہ ہوا۔ اس لیے مشن نے شملہ کے مقام پر اہم سیاسی راہنماؤں کی ایک مشترکہ کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا۔ یہ کانفرنس 5 مئی 1946ء سے 12 مئی 1946ء تک شملہ میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں [[آل انڈیا مسلم لیگ]] کی طرف سے قائداعظم [[محمد علی جناح]] ، [[لیاقت علی خان]] ، [[نواب محمد اسماعیل خان]] اور [[سردار عبدالرب نشتر]] نے شرکت کی جبکہ [[انڈین نیشنل کانگریس|کانگرس]] کی نمائندگی[[ابو الکلام آزاد|ابوالکلام آزاد]] ، پنڈت [[جواہر لعل نہرو|جواہر لال نہرو]] ، [[ولہ بائی پٹیل]] اور خان [[خان عبدالغفار خان|عبدالغفار خان]] نے کی۔