"نیپال میں سماجی تحفظ" کے نسخوں کے درمیان فرق

==مزدور قانون میں ترمیم==
''مزدور قانون 1992ء (پہلی ترمیم) قانون 1998ء'' میں ملازمت اور حفاظتی خدمات کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ مزدور قانون کی دفعہ 2 کی رو سے ایک تجارتی مالک پر لازم ہے کہ وہ ملازمت کا خط مہیا کرے، جب کوئی کام کرنے والا کسی ایسے عہدے میں مصروف ہے جو تیارکردہ ملازمت کی درجہ بندی کے دائرے میں آتا ہو۔ ملازمت دینے میں نیپالی شہریوں کو اولیت دی جانی چاہیے۔
 
اس قانون میں یہ شامل تھا کہ کام کرنے والا اور ملازم دائمی طور مقرر ہو سکتا ہے اگر اس کی خدمات کا ایک سال مکمل ہو گیا ہو، جس کا سبب قابلیت، اخلاص، باضابطگی، کام کے لیے محتاط رویہ اور پابندی کا ہونا ہے۔ ایک ملازمت کا خط فراہم کیا جانا چاہیے جس میں اس عہدے کا تذکرہ ہونا چاہیے جہاں ملازم برسرخدمت ہو اور خدمت گزاری کے احوال بھی مذکور ہونا چاہیے۔
33,264

ترامیم