"شطرنج" کے نسخوں کے درمیان فرق

994 بائٹ کا اضافہ ،  4 سال پہلے
اضافہ
م (clean up, replaced: ← (4) using AWB)
(اضافہ)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
'''شطرنج''' ([[انگریزی]]: chess)، دو کھلاڑیوں کے درمیان ایک [[مربع]] [[بساط|تختے]] پر کھیلے جانے والا کھیل ہے۔ یہ کھیل [[جنوبی ایشیا]] میں [[برصغیر|ہندوپاک برصغیر]] کے خِطّے میں ایجاد اور تخلیق کیا گیا تھا۔ یہ کھیل ذہنی حکمتِ عملی پر مبنی ہوتا ہے۔ اِس کا قدیم نام '''چَتُرنگ''' تھا۔ ( جو [[سنسکرت]] کے الفاظ “چتو+رانگا“ بہ معنی “چار+بازو“ سے نکلا ہے) [[عربی]] میں کیونکہ ’چ‘ اور ’گ‘ کے [[حروفِ تہجی]] نہیں ہوتے اِس لئے اِسے عربی میں شطرنج کے نام سے پُکارا جانے لگا۔
 
شطرنج دیگر علوم و فنون کی طرح قوموں کی ترقی و تمدن کی میزان ہے۔ گزشتہ تہذیبوں میں اس کھیل کو خصوصی اہمیت حاصل تھی۔ راجح قول کے مطابق مشرق میں ہندوستان اس کھیل کی جاے پیدائش ہے، تاہم دوسری روایتوں کے مطابق مصر، چین یا ایران میں یہ کھیل ایجاد ہوا۔ شطرنج کا کھیل اور اس کے قواعد و ضوابط مختلف ادوار میں تبدیل ہوتے رہے، آج جن اصول و قواعد کے ساتھ شطرنج کھیلا جاتا ہے اسے معاصر شطرنج کہتے ہیں۔ دسویں صدی میں بغداد سے تعلق رکھنے والے [[ابو بکر الصولی]] اپنے وقت کے ماہر ترین کھلاڑی سمجھے جاتے تھے۔ اب شطرنج کی مہارتیں ایشیا سے یورپ و امریکا میں منتقل ہو گئی ہیں۔
 
شطرنج کے تختے کو مزید 64 چوکور [[خانہ|خانوں]] میں بانٹا جاتا ہے؛ یہ خانے اکثر دو مُختلف رنگوں (مثلاً، سفید اور سیاہ) میں تقسیم ہوتے ہیں۔ شطرنج کے اِس تختے کو [[بساط]] کہتے ہیں اور یہ دیگر کھیلوں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے، مثلاً [[ڈرافٹس]]۔ چُنانچہ شطرنج کی اِس [[بساط]] کے ہر سِمت 8 خانے ہوتے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو کھیل کے آغاز میں الگ الگ 16 [[مہرہ (شطرنج)|مُہرے]] دیئے جاتے ہیں؛ جن میں <br />