"شاندارلی علی پاشا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 2:
 
== سوانح ==
شاندارلی علی پاشا [[شاندارلی خاندان]] سے تعلق رکھتے تھے۔ [[22 جنوری]] [[1387ء]] کو سلطان [[مراد اول]] نے علی پاشا کو اُن کے والد [[شاندارلی خلیل پاشا کبیر]] کی وفات کے بعد وزیراعظم مقرر کیا اور اِس عہدہ پر علی پاشا اپنی وفات تک یعنی [[18 دسمبر]] [[1406ء]] تک فائز رہے۔ علی پاشا [[شاندارلی ابراہیم پاشا کبیر]] کے بھائی تھے جو مستقبل میں [[وزیراعظم سلطنت عثمانیہ]] بنے۔ [[1388ء]] میں فتح [[بلغاریہ]] اور [[دبروجہ]] کی مہمات میں علی پاشا [[عثمانی فوج]] کے سربراہ تھے۔ [[1389ء]] میں سلطان [[بایزید اول]] نے شاندارلی علی '''پاشا''' کا خطاب دیا۔
 
[[1396ء]] میں علی پاشا [[جنگ نکوپولس]] میں [[روم ایلی]] [[سپاہی]] دستوں کے بھی سربراہ تھے۔ [[1402ء]] میں [[عثمانی زمانہ تعطل]] کا آغاز ہوا تو علی پاشا [[بورصہ]] چلے گئے جہاں وہ [[سلیمان چلبی]] کے دربار سے وابستہ ہوگئے اور بحیثیت [[وزیراعظم سلطنت عثمانیہ]] اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ چار سال بعد [[بورصہ]] میں [[18 دسمبر]] [[1406ء]] کو علی پاشا نے وفات پائی اور [[ازنیق]]، [[بورصہ]] میں اپنے والد [[شاندارلی خلیل پاشا کبیر]] کے پہلو میں دفن کیے گئے۔مؤرخین علی پاشا کو عثمانی وزرائے اعظم میں بہترین کردار اور اخلاق کی حامل شخصیت گردانتے ہیں۔