"فضل الرحمن گنج مراد آبادی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''شاہ فضل الرحمٰن صدیقی گنج مراد آبادی''' == ولادت == شاہ فضل رحمٰن صدیقی گنج مر...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: القاب)
 
م ±زمرہ
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
'''شاہ فضل الرحمٰن صدیقی گنج مراد آبادی'''
== ولادت ==
شاہ فضل رحمٰن صدیقی گنج مراد آبادی یکم رمضان المبارک بوقت صبح صادق 1208ھ کو [[اودھ]] کے علاقے [[اناﺅں]] میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد کا اسم مبارک شاہ اہل اللہ تھا جو شاہ عبدالرحمن لکھنوی کے مرید تھے اور گنج مراد آبادی کا نام ‘‘فضل رحمٰن’’ آپ ہی نے تجویز فرمایا اور اسی سے آپ کی تاریخ ولادت نکلتی ہے <ref>تذکرہ محدث سورتی صفحہ 35</ref>
== حسب و نسب ==
شاہ فضل الرحمٰن کا سلسلہ نصب 29 واسطوں سے ہوتا ہوا خلیفہ اول سیدنا ابو بکر صدیق سے جا ملتا ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق اس دور میں یہ بات مشہور ہو گئی تھی کہ اہل اللہ شاہ کے یہاں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جو رمضان کے مہینے میں دودھ نہیں پیتا۔ اس بات کا اس قدر چرچا ہوا کہ جب کبھی رمضان المبارک کی 29 تاریخ کو مطلع ابر آلود ہوتا تو لوگ آپ کی والدہ کے پاس آکر دریافت کرتے کہ کیا آج آپ کے بچے نے دودھ نوش فرمایا ہے۔آپ کی والدہ بتاتیں کہ ہاں تو وہ یقین کر لیتے کہ شوال کا چاند ہو گیا۔ <ref>مسالک السالکین صفحہ791 جلد دوم</ref>
== تعلیم وتربیت ==
آپ نے ابتدائی کتب درس نظامی (فقہ، اصول و کلام کا تکملہ وغیرہ) مولانا نور الحق بن مولانا انوار الحق فرنگی علی سے لکھنو میں کیا۔ آپ نے فرمایا ”ہم نے ان سے تفسیر بیضاوی و کامل قدوری اور پھر ہدایہ مکمل پڑھیں ۔اس کے بعد دہلی کا سفر اختیار فرمایا۔ جہاں شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی سے قرآن کریم حرفاً حرفاً صحاح ستہ، موطا امام مالک، موطا امام محمد،مسند امام اعظم،تفسیر قرطبی، دارمی، دار قطنی، معجم کبیر،مستدرک،جامع صغیر، قسطلانی، تفسیر کبیر، تفسیر روح البیان، تفسیر بغوی ،فقہ میں فقہ اکبر، شرح فقہ اکبر کا مکمل درس لیا اور سند فراغت سے سرفراز ہوئے۔
شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی آپ کو تمام طلباء سے الگ بعد نمازِ عشاء درس دیا کرتے تھے اور اس درس میں صرف شاہ صاحب کے داماد سید ظہیر الدین شہید کو شرکت کی اجازت تھی ۔ایک روز سید ظہیر الدین شہید نے دورانِ درس شاہ صاحب سے عرض کیا کہ مولانا فضل الرحمن کو سب سے الگ درس دینے میں کیا حکمت ہے تو شاہ صاحب نے فرمایا کہ مولوی فضل رحماں کو سب سے علیحدہ پڑھانے میں یہ راز ہے کہ ”وہ توجہات رسالت سے پڑھتے ہیں۔ ان کو برابر حضوری رسالت حاصل رہنے کو وجہ سے میں بھی یہ پسند کرتا ہوں کہ میری راتیں بھی حضوری رسالت میں حدیث و قرآن خوانی کے ساتھ گزریں“۔ مولوی فضل رحماں کو بفیض مصطفائی و بہیبھی علوم عطا ہو رہے ہیں۔ سب کچھ وہ آنحضرت ﷺ سے پا لیتے ہیں اور پوچھ لیتے ہیں<ref>رحمت و نعمت صفحہ 116</ref>
== القابات ==
قدوة السالکین..السالکین۔.۔.تاجدارِ طریقت..طریقت۔.۔.پروانہ شمع رسالت.،.تاجداررسالت۔،۔تاجدار علم ومعرفت
== بیعت و خلافت ==
آپ سلسلہ قادریہ نقشبندیہ مجددیہ کے شہر آفاق بزرگ شاہ محمد آفاق دہلوی کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ سلوک کی تعلیم حاصل کی اور بیعت خلافت سے سرفراز ہوئے۔ آپ کے مرشد نے آپ کو علامہ ابن جزری کی کتاب حصن حصین پڑھائی اور اس کے پڑھنے اور پڑھانے کی اجازت عطا فرمائی۔ شاہ آفاق دہلوی آپ سے بے پناہ محبت فرماتے تھے اوروفات سے پہلےآپ کے مرشد نے آپ کی اقتداء میں نماز ادا فرمائی۔ مرشد کی نظر عنایت دیکھ کر بعض مریدوں نے عرض کیا کہ وہ پہلے سے مرید ہیں لیکن ان پر اتنی نظر عنایت کیوں نہیں جتنی کہ مولوی فضل رحمان پر ہے۔ شاہ آفاق نے جواب دیا”تم کو میں چاہتا ہوں کہ کچھ ہوجاﺅ اور ان کو حق تعالیٰ چاہتا ہے لہٰذا میں بھی اسی کو چاہتا ہوں جس کو حق تعالیٰ چاہتا ہے“ <ref>تذکرہ اولیائے پاک و ہند صفحہ 390</ref>
== وفات ==
آپ نے 105 سال طویل عمر پائی 23ربیع الاول 1313ھ کو وفات ہوئی، گنج مراد آباد (ہندوستان) میں مزار مرجع الخلائق ہے۔
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
[[زمرہ:1794ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:1895ء کی وفیات]]