"فضل الرحمن گنج مراد آبادی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ±زمرہ
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
'''شاہ فضل الرحمٰن صدیقی گنج مراد آبادی'''
== ولادت ==
شاہ فضل رحمٰن صدیقی گنج مراد آبادی یکم رمضان المبارک بوقت صبح صادق 1208ھ کو [[اودھ]] کے علاقے [[اناﺅں]] میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد کا اسم مبارک شاہ اہل اللہ تھا جو شاہ عبدالرحمن لکھنوی کے مرید تھے اور گنج مراد آبادی کا نام ‘‘فضل رحمٰن’’ آپ ہی نے تجویز فرمایا اور اسی سے آپ کی تاریخ ولادت نکلتی ہے <ref>تذکرہ محدث سورتی صفحہ 35</ref>
 
== حسب و نسب ==
شاہ فضل الرحمٰن کا سلسلہ نصب 29 واسطوں سے ہوتا ہوا خلیفہ اول سیدنا ابو بکر صدیق سے جا ملتا ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق اس دور میں یہ بات مشہور ہو گئی تھی کہ اہل اللہ شاہ کے یہاں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جو رمضان کے مہینے میں دودھ نہیں پیتا۔ اس بات کا اس قدر چرچا ہوا کہ جب کبھی رمضان المبارک کی 29 تاریخ کو مطلع ابر آلود ہوتا تو لوگ آپ کی والدہ کے پاس آکر دریافت کرتے کہ کیا آج آپ کے بچے نے دودھ نوش فرمایا ہے۔آپ کی والدہ بتاتیں کہ ہاں تو وہ یقین کر لیتے کہ شوال کا چاند ہو گیا۔ <ref>مسالک السالکین صفحہ791 جلد دوم</ref>