"تاج الدین عبد الرزاق" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''شیخ تاج الدین عبد الرزاق'''شیخ عبدالقادر جیلانی کے فرزندِ ارجمند ہیں۔ == و...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: القاب)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 06:30، 2 مارچ 2017ء

شیخ تاج الدین عبد الرزاقشیخ عبدالقادر جیلانی کے فرزندِ ارجمند ہیں۔

ولادت

شیخ سیّدنا عبدالرزاق 528ھ بمطابق 1133ء کو بغداد میں پیدا ہوئے۔

تعلیم و تربیت

آپؒ کی تعلیم و تربیت غوث الاعظم کے ہی مبارک ہاتھوں میں ہوئی۔ اپنے والد گرامی سے تکمیلِ علم فرما کر دیگر علمائے عصر سے بھی بھرپور استفادہ فرمایا۔ علامہ ابنِ نجار لکھتے ہیں آپ نے لڑکپن ہی سے اپنے والد محترم سے حدیث کی سماعت فرمائی تھی اور ان کے علاوہ بھی ایک بڑی جماعت سے احادیث کی سماعت فرمائی تھی اور اپنی ذاتی صلاحیتوں سے بھی بہت کچھ حاصل فرمایا۔ زبردست محدث اور فقیہہ ہونے کی بنا پر تاج الدین کے لقب سے ملقب ہوئے اور مفتئ وقت و امامِ زمانہ کے جلیل القدر منصب پر فائز ہوئے۔ آپ میں انتہا درجہ کی فقاہت، تواضع و انکساری تھی۔ صبر و شکر، اخلاقِ حسنہ اور عفت شعاری میں مشہور و معروف تھے۔ زہد و خاموشی آپ کا طرۂ امتیاز تھا۔ آپ عموماً لوگوں سے کنارہ کش رہتے اوراپنا زیادہ وقت تنہائی اور یادِ خدا میں گزارتے۔ البتہ درس و تدریس اور مواعظ کی خاطر طالبانِ مولیٰ سے ملاقات فرمایا کرتے۔ آپ کی مبارک ذات سے بہت سے لوگوں کو فیض پہنچا اور کثیر تعداد میں لوگ عالم فاضل اور عارفِ کامل کے مراتب تک پہنچے۔

وفات

عبد الرزاق کی وفات شوال 603ھ بمطابق 1206ء ہے۔ انکا مزار مبارک بغداد میں بابِ حرم کے قریب احمد بن حنبل کے مزار کے ساتھ تھا ۔ دریائے دجلہ کے بہاؤ اور کٹاؤ کے باعث یہ دونوں مزارات ناپید ہیں۔ آپ نے ایک کتاب بھی تصنیف فرمائی جو جلاء الخواطر کے نام سے معروف ہے۔[1]

حوالہ جات

  1. تذکرہ مشائخ قادریہ ،محمد دین کلیم، صفحہ109 مکتبہ نبویہ لاہور