# [[صلابتِ شرین]] (arteriolosclerosis): ذیلی شریانوں کی سختی یا لچک کی کمی جو عموماً بلند فشارِ خون (Hypertension) کی وجہ سے ہوتی ہے۔
* مندرجہ بالا تین اقسام کے علاوہ بھی صلابت شریان کی اور اقسام ملتی ہیں جن میں [[صلابتِ شریان دلک]] (Arteriosclerosis obliterans) قابل ذکر ہے۔ عموماً جسم کے نچلے حصوں میں بڑی اور وسطانی شریانوں میں اندرونی دیواروں پر چربیات سخت ہونے کے بعد رگڑ لگنے یا زخم پیدا ہونے کے مرض کو کہتے ہیں۔ اس میں بعض اوقات شریان مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے۔
==عاملینِ اختطار==
ایسے عاملین جن کی موجودگی کی وجہ سے صلابت شریان کی پیدائش یا اس میں اضافے کا امکان بڑھ جاتا ہو ان کو صلابت شریان کے [[عاملِ اختطار|عاملینِ اختطار (risk factors)]] میں شمار کیا جاتا ہے<ref name=robbins/>۔