"اردو" کے نسخوں کے درمیان فرق

4 بائٹ کا اضافہ ،  4 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
اُردو کو پاکستان کے تمام صوبوں میں [[سرکاری زبان]] کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ مدرسوں میں اعلٰی ثانوی جماعتوں تک لازمی مضمون کی طور پر پڑھائی جاتی ہے۔ اِس نے کروڑوں اُردو بولنے والے پیدا کردیے ہیں جن کی زبان [[پنجابی زبان|پنجابی]]، [[پشتو]]، [[سندھی زبان|سندھی]]، [[بلوچی]]، [[کشمیری]]، [[براہوی زبان|براہوی]]، [[چترالی]] وغیرہ میں سے کوئی ایک ہوتی ہے. اُردو پاکستان کی مُشترکہ زبان ہے اور یہ علاقائی زبانوں سے کئی الفاظ ضم کررہی ہے۔ اُردو کا یہ لہجہ اب پاکستانی اُردو کہلاتی ہے. یہ اَمر زبان کے بارے میں رائے تبدیل کررہی ہے جیسے اُردو بولنے والا وہ ہے جو اُردو بولتا ہے گو کہ اُس کی مادری زبان کوئی اَور زبان ہی کیوں نہ ہو. علاقائی زبانیں بھی اُردو کے الفاظ سے اثر پارہی ہیں. پاکستان میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جن کی مادری زبان کوئی اَور ہے لیکن وہ اُردو کو بولتے اور سمجھ سکتے ہیں۔ پانچ ملین افغان مہاجرین، جنھوں نے پاکستان میں پچیس برس گزارے، میں سے زیادہ تر اُردو روانی سے بول سکتے ہیں۔ وہ تمام اُردو بولنے والے کہلائیں گے۔ پاکستان میں اُردو [[اخبار|اخباروں]] کی ایک بڑی تعداد چھپتی ہے جن میں [[روزنامہ جنگ]]، [[روزنامہ نوائے وقت]] اور ملّت شامل ہیں۔
 
[[8 ستمبرستمبر2015]] بروز منگل کو [[پاکستان]] کی [[سپریم کورٹ]] نے فوری طور پر سرکاری دفاتر میں اردو بطور سرکاری زبان کے نفاذ کے لیے متعلقہ حکام کو حکم دیا۔ <ref>http://dunyanews.tv/index.php/en/Pakistan/297732-SC-orders-immediate-implementation-of-Urdu-as-offi</ref>
 
===بھارت میں اردو===
3

ترامیم