"احصا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
* حسابان کا لفظ Calculus کا ترجمہ ہے، دراصل calculus کا لفظ {{ٹنر}} [[طب|عــلم طـــب]] {{ن}} میں جسم میں پیدا ہوجانے والی پتھری کے لیۓ بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ درحقیقت calculus کا مطلب ہی چھوٹے پھتر یا سنگ ریزے کا ہے، ایسا گول سنگ ریزہ کہ جو گنتی کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے (یا جاتا تھا) اور اسی تصور سے یہ لفظ [[ریاضی]] میں بھی نفوذ کر کے علم طب کی پتھری سے بالکل الگ مفہوم میں استعمال ہونے لگا ہے ، مگر مفہوم کے اعتبار سے دونوں ایک ہی نقطہ پر مرکوز ہوجاتے ہیں۔
حسابان ، دراصل [[ریاضی]] کی ایک شاخ ہے جس نے [[الجبرا]] اور [[ہندسہ]] (geometry) سے ترقی پائی ہے۔ یہ شعبہ، دو متمم (ایک دوسرے کو مکمل کرنے والے) تصورات پر قائم ہے، جو کہ دونوں ہی بذات خود ریاضی کے ایک اہم تصور یا طرزفکر پر انحصار کرتے ہیں جسکو [[حد (ریاضی)|حـــد (limit)]] کہا جاتا ہے۔ ان میں سے پہلا تصور ،{{ٹنر}} [[اشتقاق|تفریقی حسابان]] {{ن}} کہلاتا ہے جو کہ کسی بھی ایک مقدار میں دوسری مقدار کے لحاظ سے ہونے والی فوری تبدیلیوں سے بحث رکھتا ہے یا یوں کہ لیں کہ اسکے کردار وعمل کے محلی (local) رویوں سے متعلق ہوتا ہے، اسکو [[مائل]] (slope) کی مدد سے بخوبی سمجھا جاسکتا ہے کہ جس میں ایک غیرخطی عمل (non linear function) میں ہونے والی تبدیلیوں کا ایک مائل یا سلوپ کی مدد سے تجزیہ کیا جاتا ہے۔ دوسرا تصور {{ٹنر}} [[متکامل حسابان]] {{ن}} (integral calculus) کا ہے جو کہ مقداروں کے اجتماع سے بحث کرتا ہے۔ یہ دونوں تصورات ایک دوسرے کے بالعکس عمل کرتے ہیں ، جسکی مزید وضاحت کے لیۓ صفحہ مخصوص ہے، [[قضیہ اساسی حسابان]] (fundamental theorem of calculus)۔