"بدر اول" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م roboto aldono de: es:Badr, fi:Badr-1
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''بدر اول''' پاکستان کا پہلا مصنوعی سیارہ تھا۔ خلاء میں 16 جولائی 1990ء کو چھوڑا گیا۔ یہ [[روس]] کے [[اسپوتنک اول]] سے بڑا تھا۔ اس اعتبار سے [[پاکستان]] خلا میں سیارہ چھوڑنے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا۔ یہ سیارہ مکمل طور پر پاکستانی سائنس دانوں اور انجینیروں نے ڈیزائن کیا تھا۔ [[سپارکو]] کے تیس ماہرین کی ایک سال کی کڑی محنت کے نتیجے میں تیار ہوا تھا اور پاور سپلائی ٹریکنگ، ٹیلی میٹری اور ٹیلی کمانڈ جیسے کئی نظاموں پر مشتمل تھا۔ اس کی تیاری پر تقریباً ڈھائی [[کروڑ]] روپے لاگت آئی تھی۔ بدر اول کی شکل دائرہ نما تھی۔ اس کی جسامت ساڑھے تین مکعب فٹ تھی۔ اس کے 26 رخ تھے اور وزن 50 [[کلوگرام]] تھا۔ اس کا جدید الیکٹرونک نظام زمینی مرکز سے معلومات حاصل کرنے، ذخیرہ کرنے اور پھر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ [[شمسی توانائی]] سے چلنے والا یہ سیارہ دو سو فٹ سے ایک ہزار [[کلومیٹر]] کی بلندی سے ہر 98 منٹ کے بعد زمین کے گرد اپنا چکر مکمل کرتا تھا۔ وہ جس [[مدار]] پر محو سفر رہا، اس کا [[زمین]] سے کم سے کم فاصلہ 211 کلومیٹر اور زیادہ سے زیادہ فاصلہ 992ء کلومیٹر تھا۔ یہ سیارہ 20 اگست 1990ء تک معلومات فراہم کرتا رہا بعد ازاں یہ خلا کی پنہائیوں میں گم ہو گیا۔
 
[[Categoryزمرہ:پاکستانی مصنوعی سیارے]]
 
[[Category:پاکستان]]
 
[[en:Badr-1]]