"روح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 13:
یہ حقیقت اپنی جگہ کہ آج تک [[سائنس]] کی تمام تر ترقی کے باوجود روح کو کسی بھی سائنسی ذریعے سے دیکھا نہیں جاسکا ، دیکھنا تو درکنار کسی بھی انسانی پیمائشی [[آلہ|آلے]] کے ذریعے اس کو محسوس بھی نہیں کیا جاسکا ہے مگر اسکے باوجود اگر [[حیات]] کا مطالعہ فعلیات کے علم کی مدد سے کیا جاۓ (جو دراصل [[حیوانیات]] کے ساتھ وسیع پیمانے پر [[طبیعیات]] کے اطلاق کا علم ہے) تو ایسے شواہد لاتعداد سامنے آتے ہیں جنکی تشریح روح کے تصور کے بغیر ممکن نہیں۔ [[Image:HAYATISALMAAT.PNG|thumb|left|340px|[[خلیہ]]، اسکے اندر موجود [[عضیہ|عضیات]] اور ان عضیات میں موجود [[حیاتی سالمات]] کا آپس میں تعلق ظاہر کرنے کے لیےایک وضاحتی خاکہ۔ شکل میں دوہری [[خلیاتی جھلی]] پر مرکوز چھوٹا مکعب ، جھلی کے اس حصہ کا احاطہ کرتا ہے جس کو سالمات دکھانے کی خاطر دائیں جانب کے بڑے مکعب کی حد تک بڑا (میگنیفائی) کیا گیا ہے]]گو یہ مقام نہیں؛ لیکن روح کا فعلیات میں ذکر سمجھنے کے لیے مختصر سا ذکر حیات کا نامناسب نہیں ہوگا۔ بنیادی طور پر [[حیات|زندگی]] [[خلیہ|خلیات]] سے ملکر بنی ہے، پھر خوردبینی سطح پر دیکھا جاۓ تو یہ خلیات بھی زندگی کی بنیاد نہیں (کم از کم ساختی نہیں) کیونکہ یہ مزید چھوٹے چھوٹے اجسام سے ملکر بنتے ہیں جنکو مجموعی طور پر [[درون خلیاتی]] [[عضیہ|عضیات]] (intracellular organelles) کہا جاتا ہے۔ پھر بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ خلیات میں موجود یہ درون خلیاتی عضیات ، مزید چھوٹے [[حیاتی سالمات]] (bio-molecules) سے ملکر بنے ہوتے ہیں، حیاتی سالمات کی چند اہم مثالیں؛ [[لحمیات]] (پروٹین)، [[نشاستہ]] (کاربوہائڈریٹ)، [[شحم]] (چکنائی یا لپڈز) اور وٹامن وغیرہ ہیں۔ حیاتی سالمات جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ایسے [[سالمہ|سالمات]] کو کہا جاتا ہے جو حیاتی اجسام میں پاۓ جاتے ہوں۔ اور یہاں سے بات علم [[حیاتیات]] کی قید کو توڑ کر علم [[کیمیاء]] کی حدود میں داخل ہوجاتی ہے۔
 
==تقسیم روح==
 
چند طرح کے کیچوے اور چپٹے کیڑے (مثلاً planarian flatworm) کو اگر دو ٹکڑوں میں کاٹ دیا جائے تو وہ دوبارہ اُگ کر دو کیڑوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کیڑوں میں روح کو کاٹا جا سکتا ہے۔<ref>[https://en.wikipedia.org/wiki/Planaria پلے ناریا]</ref>
[[زمرہ:مذہبی فلسفیانہ تصورات]]
[[زمرہ:روحانیات]]
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/روح»